عوام کی منتخب پارٹی کو اقتدار سے امریکہ کے حکم پر تبدیل کیا ، قاسم خان سوری کا دعویٰ

Posted by & filed under بلوچستان.

ژوب: پاکستان تحریک انصاف ژوب شیرانی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سابقہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی جناب قاسم خان سوری کے استقبال کیلئے بلدیہ پارک کمال خان چوک سے ریلی نکالی گئی ریلی نے سلیازہ کے مقام پر اپنے لیڈر کا پرتپاک استقبال کیا۔

کردگاپ لیویز فورس کی قومی شاہراہ اور لنک روڈز پر ناکہ بندی

Posted by & filed under بلوچستان.

مستونگ: چوری و ڈکیتی کے وارداتوں کے تدارک اور قومی شاہراھ پر سفر محفوظ بنانے کیلئے کردگاپ لیویز فورس کی قومی شاہراہ اور لنک روڈز پر ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ، دوران گشت دو اہم ملزمان دہرلئے گئے،ملزمان کا دوران تفتیش اہم انکشافات۔

بولان ،مسافر ٹرین مال بردار ٹرین سے ٹکراگئی 4 مسافر زخمی

Posted by & filed under بلوچستان.

سبی:  بولان کے علاقے پیرو کنٹری کے مقام پر بولان میل اور مال بردار ٹرین آپس میں ٹکڑا گئی، بولان میل کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں ،4 مسافر زخمی ہوگئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میں پیرو کنٹری کے مقام پر سامنے سے آنے والی مال گاڑی سے ٹکرا گئی ہے۔

پنجگورکے بیشتر واٹر سپلائی بند لوگ مضر صحت پانی پینے پر مجبور

Posted by & filed under بلوچستان.

پنجگور: پنجگورکے بیشتر واٹر سپلائی بند لوگ مضر صحت پانی پینے پر مجبور خصوصاً رخشاں ندی کے جنوبی علاقے شاہو قلندر شاپاتاں غریب آباد کے لوگ زیر زمین گٹر کے قدرتی فلٹر شدہ مضر صحت پانی پینے اور استعمال کرنے سے لوگ گردوں کالے یرقان معدے سمیت مختلف جلدی امراض کا شکار ہو رہے۔

دو سال سے حلقہ بندیوں میں مصروف الیکشن کمیشن کی نا اہلی ثابت ہو گئی ہے عامر یوسفزئی

Posted by & filed under بلوچستان.

مچھ:  ملک کے آئین اور قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے کا رواج بنتا جا رہا ہے بلوچستان میںبلدیاتی انتخاب کے حوالے سے معزز عدلیہ کے استفار پر الیکشن کمیشن نے تیاری کے حوالے سے عدلیہ کے ساتھ جھوٹ بولا اور حلقہ بندی کے نام پر ایسی اکھاڑ پھاڑ مچائی ہے کہ امیدوار اور ووٹر دونوں ہی مشکلات سے دوچار ہو گئے ہیں ضلع قلات میں برسوں پرانی ہندو محلہ وارڈ اور فاروقیہ محلہ وارڈ کا انضمام ایک سنگین غلطی ہے

نوکنڈی اور چاغی کا سانحہ دلخراش ہے، ملک محمدساسولی

Posted by & filed under بلوچستان.

نوکنڈی: بی این پی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن انجینئر ملک محمد ساسولی نے سانحہ نوکنڈی و چاغی کے حوالے سے دالبندین میں منعقدہ ڈویژنل ریویو کمیٹی اجلاس میں شرکت کی جس میں چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت سول و فوجی آفیسران بھی موجود تھے انجینئر ملک محمد ساسولی نے بی این پی کی نمائندگی کرتے ہوئے خطاب کیا اور کہا کہ گزشتہ دنوں نوکنڈی اور چاغی میں جو دلخراش سانحہ ہوا ہے جس میں ایک نوجوان حمیداللہ شہید کردئیے گئے ہیں اس حوالے سے بلوچ نوجوانوں اور بلوچ عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

پرامن مظاہرین پر فائرنگ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے ، ثناء بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

تفتان:  بلوچستان نیشنل پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و رکن بلوچستان اسمبلی واجہ ثناء بلوچ نے تحصیل چاغی میں پرامن مظاہرین پر فورسز کی طرفِ سے بلا اشتعال فائرنگ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز پاک افغان بارڈر سیاہ بوز کے مقام پر نوجوان حمید اللہ کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا گیا۔

تفتان،زیرو پوائنٹ کو ایرانی حکام نے طویل تعطیلات کے بعد کھول دیا

Posted by & filed under بلوچستان.

تفتان: پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان سے متصل تجارتی گیٹ زیرو پوائنٹ کو ایرانی سرحدی حکام نے عید نوروز کی طویل تعطیلات کے بعد تجارتی سرگرمیوں کے لیے آج کھول دیا تفصیلات کے مطابق ایرانی سرحدی حکام نے دوستانہ تجارتی گیٹ زیروپوائنٹ گیٹ کو عید نوروز کی وجہ سے بند کیا تھا

واشک کے عوام کی خدمت اور خوشحالی کیلئے خود کو وقف کردیا ہے،زابد علی ریکی

Posted by & filed under بلوچستان.

واشک: رکن صوبائی اسمبلی حاجی میرزابد علی ریکی نے کہا ہے کہ ضلع واشک کے عوام کی خدمت اور خوشحالی کیلئے خود کو وقف کردیا ہے اسکے تعمیر و ترقی کیلئے ترقیاتی کام عوام کاحق ہے عوام پر کوئی احسان نہیں انکا حق عوام تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں عوام کا حاکم نہیں خادم بن کر کررہا ہوں واشک کے عوام نے جو بھاری ذمہ داری عائد کی ہے اس پر انشاء اللہ پورا اترنے کی کوشش کرونگا علاقائی تعمیر و ترقی و پسماندگی کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہوگی۔