|

وقتِ اشاعت :   April 30 – 2022

ژوب: پاکستان تحریک انصاف ژوب شیرانی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سابقہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی جناب قاسم خان سوری کے استقبال کیلئے بلدیہ پارک کمال خان چوک سے ریلی نکالی گئی ریلی نے سلیازہ کے مقام پر اپنے لیڈر کا پرتپاک استقبال کیا۔

ریلی کی قیادت آختر شاہ امیزئی ساجد عمران بنگش میر حسن شیرانی حاجی گل شیرانی ڈاکٹر محمد حلیم مندوخیل سید شاہ خوستی اور دیگر رہنماؤں نے کی ریلی شہر کے مختلف مقامات سے ہوتے ہوئے سرکٹ ہاؤس ژوب پر اختتام ہوئی راستے میں لوگوں نے قاسم خان سوری کے حق میں نعرے بازی کی سرکٹ ہاؤس میں قاسم خان سوری صوبائی جنرل سکریٹری ڈاکٹر منیر بلوچ صوبائی رہنماء سردار خادم وردگ اختر شاہ امیزئی ساجد عمران بنگش میر حسن شیرانی عبدالصمد مندوخیل نے کارکنوں سے خطاب کئے قاسم خان سوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کی منتخب پارٹی کو اقتدار سے امریکہ کے حکم پر تبدیل کیا عوام اس ظلم کے خلاف اپنے حقیقی آزادی کے لئے مہذب معاشروں کی طرح پر امن احتجاج کر رہے ہیں۔

عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر دیا ہے آزادی کا یہ جنگ پاکستان تحریک انصاف کی جنگ نہیں پوری خود مختار قوم کی جنگ ہیں عمران خان نے عوام میں شعور بیدار کرنے کا ٹاسک ہر پارٹی کارکن کو دیا ہے کہ گھر گھر گلی گلی گاؤں گاؤں شہر شہر ان کا پیغام پہنچا کر امریکہ کی غلامی سے نجات کے لئے جدوجہد کریں ہم ملک میں فوری اور شفاف انتخابات کیلئے احتجاج کریں انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس مرتبہ بلوچستان میں بھی اپنے نظریاتی کارکنوں کو الیکشن کے لئے میدان میں اتاریں گے اور پورے پاکستان کی طرح بلوچستان میں بھی حکومت بنا کر صوبے کی محرومی دور کریں گے عوام کی ہر مشکل کا مداوا کریں گے بلوچستان کو 75 سالوں سے مقامی نمائندوں نے جان بوجھ کر پسماندہ رکھا ہے اس مرتبہ ہم حکومت میں آنے کے بعد بلوچستان کو حقوق دلائں گے