|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2022

واشک: رکن صوبائی اسمبلی حاجی میرزابد علی ریکی نے کہا ہے کہ ضلع واشک کے عوام کی خدمت اور خوشحالی کیلئے خود کو وقف کردیا ہے اسکے تعمیر و ترقی کیلئے ترقیاتی کام عوام کاحق ہے عوام پر کوئی احسان نہیں انکا حق عوام تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں عوام کا حاکم نہیں خادم بن کر کررہا ہوں واشک کے عوام نے جو بھاری ذمہ داری عائد کی ہے اس پر انشاء اللہ پورا اترنے کی کوشش کرونگا علاقائی تعمیر و ترقی و پسماندگی کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہوگی۔

حاجی میرزابد علی ریکی نے کہا ہے کہ ترقیاتی کام عوام کاحق ہے، عوام پر کوئی احسان نہیں، عوام کاحق عوام تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں، عوام کے فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہیں واشک کے تمام پسماندہ علاقوں کیلئے تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی،بجلی،سڑکیں اور دیگر بنیادی سہولیات فراہمی کے لئے عملی اقدامات اٹھارہی ہیں اس لئے عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی اسکیمیں متعارف کررہے ہیں۔ہم عوامی نمائندے ہیں اور دل سے عوام کی خدمت کررہے ہیں اور بحیثیت علاقے کا نمائندہ ہونے کہ عوام کی مشکلات کے حوالے سے پوری طرح آگاہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کو عبادت سمجھ کرنبھانے کی بھر پور کوششیں کررہا ہوں۔