|

وقتِ اشاعت :   April 26 – 2022

سبی:  بولان کے علاقے پیرو کنٹری کے مقام پر بولان میل اور مال بردار ٹرین آپس میں ٹکڑا گئی، بولان میل کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں ،4 مسافر زخمی ہوگئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میں پیرو کنٹری کے مقام پر سامنے سے آنے والی مال گاڑی سے ٹکرا گئی ہے۔

جس کے نتیجے میں بولان میل کے چار بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں جبکہ مال گاڑی بھی بوگیوں سمیت پیٹری سے اتر گئی ہے حادثے میں بولان میل کے چار مسافر زخمی ہو گئے جن میں دو کی حالت نازک بتائی جاتی زخمیوں کو ایف سی کے جوانوں نے طبی امداد کے لئے سبی روانہ کردیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سبی سے ایمبولینسز اور ایدھی کے رضا کار امدادی کاروائیوں کے لئے روانہ ہوگئے جبکہ ریلوے حکام نے سبی سے امدادی ٹرین بھی روانہ کردیا ہے حادثے کے بعد ریل ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔