|

وقتِ اشاعت :   March 31 – 2022

واشک: بلوچستان کے ضلع واشک اور خاران میں یوریا مکمل طور پر ناپید ہوچکا ہیں زمینداروں کو یوریا کے اصول کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہیں گندم کے فصل بغیر یوریا کے تیار ہوچکا اس سال فصل کو پیداوار کے شدید کمی کا سامنا ہیں۔

ایک جانب یوریا کے آسمان سے باتیں کرتے ہوئے نرخوں نے زمینداروں کے زندگی اجیرن بنا دی ہیں دوسرے جانب ہزاروں روپے میں یوریا نہیں مل رہا اسکے سب سے بڑا وجہ یوریا کے افغانستان اسمگلنگ ہیں دونوں اضلاع کے نام نہاد یوریا ڈیلرز انتظامیہ کیساتھ مل کر یوریا کو آسانی سے افغانستان اسمنگل کررہے ہیں انتظامیہ کیساتھ ساتھ اسمنگلرز کو بڑے بڑے مافیاز کے آشیرباد حاصل ہیں۔

یوریا کے بغیر گندم کے تیار فصل کو پیداوار کے شدید کمی کا سامنا ہیں حالات ایسے رہے تو گندم کے تیاری کے بعد گندم کا بھی افغانستان اسمگلنگ کا خطرہ ہیں مختلف چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری نے ایک بھر سر اٹھانے لگا ہیں 15 ہزار روپے فی گاڑی سے بھتہ لے کر اسے بحفاظت اپنے اپنے حدود سے گزارہ جارہا ہیں۔

بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہیں عوام کو خدا کے سہارے چھوڑ دیا گیا ہیں بدترین بھتہ خوری جاری ہیں عنقریب بولان میڈیا بڑے کرداروں کے نام عوام کے سامنے لائے گا یوریا اسمنگلرز اور بھتہ خوروں پر ریسرچ جاری ہیں۔