|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2022

بھاگ : ماہ صیام میں بھاگ شہر و گرد ونواح میں پانی کا بحران نہ تھم سکا شہر کا واحد تالاب خشک ہوچکا مین واٹر سپلائی ٹینکی میں پانی ناپید علاقے میں کربلا کا منظر محکمہ پی ایچ ای نے دور یزید کی انتہاء کردی حالات سے تنگ آکر عوام نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع تین واٹر سپلائیاں موجود ہونے کے باوجود بھاگ شہر و گرد و نواح کی عوام کو پانی کی کی فراہمی ممکن نہ ہوسکی

دیہاتوں کی حالت مزید ابترماہ صیام میں روزے کی حالت میں 20.30 کلومیٹر سے پانی کیلیے سر کرداں محکمہ پی ایچ ای نے دور یزید کی انتہاء کردی عوامی حلقوں کا اعلی حکام سے پانی کی صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ رپورٹ کے مطابق بھاگ شہر و گردو نواح میں پینے کے پانی صورتحال سنگین ہوچکی ہے بھاگ شہر کا واحد تالاب ختم ہوچکا ہے مین واٹر سپلائی ٹینکی میں پانی سپلائی نہیں ہورہا جبکہ گرد و نواح کے دیہاتوں میں کئی مہینوں پہلے سے پانی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے عوامی حلقوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھاگ کے نام پر حکومت کے ماتحت چلنے والی تین واٹر سپلائیاں۔

1سنی ٹو بھاگناڑی واٹر سپلائی جو مکمل بند۔2 شوران واٹر سپلائی جو مکمل ہے مگر پانی سپلائی نہیں ہورہا 3۔کچھی پلین واٹر سپلائی ڈیرہ مراد تا بھاگناڑی یہ لائن مکمل ہونے باوجود محکمہ کیآفیسروں کی ملی بھگت سیراستے میں بھتہ لے کر غیرقانونی کنیکشن مہیا کیے ہوئے ہیں جبکہ انکی برانچ لائن ٹنگوٹی چھلگری ٹو سلطان پور واٹر سپلائی مکمل ہونے باوجود پانی سپلائی نہیں کیا جارہا جس سے وجہ سیسٹی بھاگناڑی کی آبادی کے بعدگنجان آبادی رکھنے والا گوٹھ چھلگری سمیت درجنوں یونین کونسل محرم و یونین کونسل چھلگری جبکہ یونین کونسل جلال خان کیدرجنوں دیہاتوں میں بدترین پانی کا بحران ہے ماہ صیام میں روزے کی حالت میں لوگ 20 سے30 کلومیٹر دور سے پانی لانے پر مجبور ہیں پانی کی شدید قلت سے تنگ آکر مکینوں نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع کردی ہے وزیر اعلی چیف سیکریٹری کمشنر نصیر آباد نوٹس لیکر بھاگ کی عوام کے حالت زار رحم کیا جائے