|

وقتِ اشاعت :   March 26 – 2022

پنجگور:  پاکستان پیپلزپارٹی مکران کے جنرل سیکرٹری آغا شاہ حسین نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگاہی بے روزگاری عروج پر ہے خاص کر بلوچستان مشکلات کا شکار ہے ملک میں بہت جلد پیپلزپارٹی کی حکومت قائم ہوگی۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کو پارٹی کے ضلعی سکرٹریٹ میں صحافیوں کے اعزاز میں د ی گئی ٹی پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر پیپلزپارٹی مکران کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری شاہ حسین اغا ضلعی صدر صغیر احمد سعیداللہ بلوچ واشک کے رہنما جاوید بادینی پنجگور پریس کلب کے صدر عمر ماجد حضور بخش قادر عبدالوحید بلوچ قادربخش سنجرانی چاکر صدیق برکت مری غنی بلوچ اور دیگر موجود تھے۔

پیپلزپارٹی مکران کے جنرل سکرٹری آغا شاہ حسین نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد اختیارات صوبوں کو تفویض ہوچکے ہیں ریکوڈک کا سودا بلوچ قومی زیست کا مسئلہ ہے صحافی علاقے میں بھائی چارے کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور سیاسی جماعتوں میں جو دوری ہے۔

انکے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرکے بلاوجہ کی تنقید اور ایک دوسرے کی عزت نفس کو مجروح کرنے جیسے رویوں کی حوصلہ شکنی کریں ،آغا شاہ حسین نے کہا کہ بلوچ کو عزت دیا جائے فورسز بجائے لوگوں کو تنگ کرنے کے اپنے آئینی اور قانونی دائرے میں رہ کر اپنا کام کریں ۔

انہوں نے کہا کہ سیاست اور صحافت لازم ملزوم ہیں ایک صحافی معاشرے کو مثبت سمت پر ڈالنے میں جو کردار ادا کرسکتا ہے وہ کوئی دوسرا نہیں کرسکتا ۔

انہوں نے کہا کہ پنجگور ہم سب کا گھر ہے اس کی ترقی اور مسائل سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔