|

وقتِ اشاعت :   March 24 – 2022

گنداواہ نوتال: سڑک پر پنجک لیویز چوکی کے قریب ڈاکوؤں نے فائرنگ اور لوٹ مار کی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ڈاکوئوں نے شہداد کوٹ، سبی سے آنے والی مسافر ویگنوں، دو ٹو ڈی گاڑیوں کو اسلحہ کے زور پر پنجک لیویز چوکی کے قریب روک لیا۔

اور لوٹ مار و فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں لیویز اہلکار فدا حسین ولد محمد اکبر اور نزیر حسین ولد وزیر حسین موقع پر جانبحق ہوگئے جبکہ زخمیوں میں خاتون سلمیٰ بنت خورشید، علی نواز ولد علی حسن، محمد سلیم ولد رحیم بخش شامل ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور جانبحق ہونے والوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جہاں شناخت کے بعد جانبحق ہونے والوں کی نعشوں کو ورثہ کے حوالے کردیا اور زخمیوں کو طبی امداد کے بعد لاڑکانہ سندہ ریفر کردیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔