نوکنڈی: ضلع انتظامیہ کی ہدیت پر لیویز فورس نے کرونا وائرس کے شبہ میں ایران سے آئے ہوئے تبلیغی جماعت کے سات افراد کو حراست میں لیا اسکریننگ کے بعدقرنطینہ سینٹر میں منتقل کردیاگیا۔
نوکنڈی: ضلع انتظامیہ کی ہدیت پر لیویز فورس نے کرونا وائرس کے شبہ میں ایران سے آئے ہوئے تبلیغی جماعت کے سات افراد کو حراست میں لیا اسکریننگ کے بعدقرنطینہ سینٹر میں منتقل کردیاگیا۔
اوستہ محمد: جمعیت علما اسلام ضلع نصیرآبادکے ضلعی امیر قائد نصیرآباد حضرت مولانا بشیر احمد جمالی جمیعت علمااسلام کیبلوچستان صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری وضلعی جنرل سیکرٹری فخر نصیرآباد الحاج میرنظام الدین لہڑی،سینئر نائب امیر حاجی محمد بخش بنگلزئی،مولانا عبدالرحمن پندرانی،مولانا محمد فضل مینگل، تحصیل ڈیرہ مراد جمالی کے امیر حاجی رحمت اللہ بنگلزئی،مولنا عبدالحمید جتک،ضلعی ترجمان عبدالقیوم رند،مفتی بشیر احمد جتک،مولانا غلام قادر لہڑی،مولوی محمد افضل نیچاری،ضلعی سالار حافظ غلام اللہ مینگل،مولوی رحیم داد جتک، مولانا محمد ہاشم رند ودیگر نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی اور زلفی بخاری کی ناکامی چھپانے کیلئے تبلیغی جماعت اور دینی ومذہبی جماعتوں پرملبہ ڈال رہاہے۔
دالبندین: بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور ایم این اے حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے لاک ڈان اور سرحدی تجارت کی بندش سے متاثرہ رخشان ڈویژن کے تمام علاقوں میں فوری طور پر راشن اور طبی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات لوگوں کی ہنگامی امداد کے متقاضی ہیں حکومتی ادارے منتخب نمائندوں کی توسط سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے فی الفور اقدامات اٹھائیں۔

ماشکیل: پاکستان مسلم لیگ (ن) واشک کے رہنماء میر محمداعظم ریکی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ پوری دنیا میں اس وقت کورونا وائرس کی وباء پھیل چکی ہے لیکن ایک سازش کے تحت پاکستان میں تبلیغی جماعتوں کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے جو انتہائی قابل مذمت اور قابل افسوس ہیں۔
ماشکیل: کورونا وائرس کے سبب جاری لاک ڈاؤن سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئے پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی پھیلنے والی خطرناک وباء کورونا وائرس نے زندگی کے تمام شعبوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اسی طرح پاک ایران سرحد پر واقع ماشکیل شہر میں بھی مسلسل نویں روز جاری لاک ڈاؤن نے لوگوں کو اپنے گھروں تک محصور کر کے رکھ دیا ہے شہر کی سڑکیں اور گلیاں ویران نظر آ رہی ہے۔
ڈیرہ مراد جمالی : کرونا وائرس کے حفاظتی اقدام کی مہم چلانے والے نصیرآباد انتظامیہ اور پولیس کے دفاتر پولیس اسٹیشن سینیٹائزرسے محروم۔
ڈیرہ مراد جمالی: پنجاب سے گندم کے کٹائی کرنے والے تین ہزار سے زائد مزدور بغیر کرونا ٹیسٹ کیئے ضلع نصیرآباد میں مشینری کے ہمراہ داخل ہوگئے بغیر ٹیسٹنگ کے پنجاب سے نصیرآباد میں داخل ہونے والے مزدوروں سے مقامی افراد میں خوف وحراس پھیل گیا۔
نوکنڈی: کورونا وائرس کی وباء اس وقت دو سو سے زائد ممالک میں پہنچ چکی ہے اور ان ممالک سمیت پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن کی صورتحال کا سامنا ہے کورونا وائرس سے متاثر پہلا ملک چین ہے جہاں اس وائرس کی تصدیق کے بعد ضلع چاغی کے علاقہ سیندک کے مقام پر گولڈ اینڈ کاپر کمپنی نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے پراجیکٹ کے داخلی و خارجی راستوں پہ کڑی نگرانی کرکے اس پاس کے کلیوں کے مکینوں سے اپنے آپ کو گھروں تک محدود کرنے کی استدعا کی۔
اوستہ محمد : اوستہ محمد شہر اور گردونواح میں مچھروں کی یلغار کئی افراد ملیریا کے مرض میں مبتلا لاک ڈاون کی وجہ سے گاؤں کے لوگوں کو شہر میں داخلے کی پابندی کے وجہ سے مشکلات کا سامنا محکمہ صحت میو نسپل کمیٹی کے اعلیٰ حکام اس طر ف توجہ دیں عوامی حلقے۔