بلوچستان بھر میں امن وامان کی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے، ضیاء لانگو

Posted by & filed under بلوچستان.

بھاگ: لاک ڈاؤن کے آٹھویں روز بھاگ بازار میں دہی اور دودھ کی ایک چھوٹی سی دکان بھاگ شہر کے بازار کے آخری حصے میں محمد بخش نامی شخص نے اپنے بال بچوں کے پیٹ کی آگ بجھانے کے لیے دکان کھول رکھی تھی اور دودھ ودہی بیچ رہا تھا کہ اچانک اسسٹنٹ کمشنر بھاگ عبدالمجید جونیجو نے دوکان پر دھاوا بول دیا۔

ڈیرہ مراد، پرائس کنڑول کمیٹی آئسولیشن میں چلی گئی

Posted by & filed under پاکستان.

ڈیرہ مراد جمالی: کرونا وائرس کے خوف سے ڈیرہ مراد جمالی کی پرائس کنڑول کمیٹی آئسولیشن میں چلی گئی مہنگائی کا جن بوتل سے نکل آیا بکرے کا فی کلو گوشت آٹھ سو روپے سے بارہ سو روپے تک پہنچ گیا جبکہ پھل فروٹ سبزیوں کے نرخوں میں پچاس فیصد اضافہ۔

ڈیرہ مرادجمالی قرنطینہ سینٹر کیلئے فنڈز جاری نہ ہونے سے آفیسران پریشان

Posted by & filed under پاکستان.

ڈیرہ مراد جمالی: بلوچستان میں کرونا ایمرجنسی کے باوجود ضلع نصیرآباد کے آئسولیشن وارڈ اور قرنطینہ سینٹر کیلئے ایک پائی بھی فنڈز جاری نہ ہونے سے آفیسران پریشان ادھار پر خریدلی گئی۔

چمن لاک ڈاؤن، دفعہ 144کی خلاف ورزی پر کئی افراد گرفتار

Posted by & filed under پاکستان.

چمن: چمن میں لاک ڈاؤن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سخت اقدامات دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن رش بنانے پر کئی افراد گرفتار پاک افغان سرحد مزید دوہفتوں کیلئے بند رکھنے کاحکومتی اعلان۔

چاغی لاک ڈاؤن، تازہ سبزیاں نہ ملنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

Posted by & filed under بلوچستان.

چاغی:  چاغی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی تدارک کے سلسلے میں ساتویں روز بھی لاک ڈاؤن سے شہر بند رہا تاہم میڈیکلز اسٹورز،پنسار،گوشت،پرچون کی دکانیں،دودھ اور تندور کھلے رہے۔

زیارت کے دو ڈاکٹروں کا مریضوں کا آن لائن چیک اپ کرنے کا اعلان

Posted by & filed under پاکستان.

زیارت :  وادی زیارت سے تعلق رکھنے والے معروف معالجین ڈاکٹر امان اللہ کاکڑ(کنسلٹنٹ نیورو فزیشن، ماہر امراض دماغ و اعصاب،کمر درد، رگ نساء، فالج، لقوہ اور مرگی) اورڈ اکٹر افتخار علی کاکڑ(ماہر امراض سینہ، ٹی بی، دمہ، الرجی اور کھانسی)نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے بعد لاک ڈاون کے پیش نظر بذریعہ واٹس ایپ مریضوں کا آن لائن چیک اپ کرینگے۔

ڈھاڈر پولیس کا ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو گارڈ آف آنر

Posted by & filed under پاکستان.

ڈھاڈر: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرسول ہسپتال ڈھاڈر میں کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنے والے قوم کے مسیحاؤں (ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس،نرسز)کے اعزاز میں بولان پولیس کی جانب سے گارڈآف آنر پیش کیا گیا۔

ٹڈی دل کے تدارک کے لئے اقدامات کئے جائیں،اہلیان زیارت

Posted by & filed under اہم خبریں.

زیارت :  زیارت سے ٹڈی دل کے تدارک کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ اہلیان زیارت نے مطالبہ کیا ہے کہ اس وقت زیارت کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل بڑے بڑے غول کی شکل میں باغات پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔ جس سے درختوں پر لگے پھولوں کوشدید نقصان پہنچ رہا ہے۔