کیسکو نے زمینداروں کو اجتماعی خودکشی کرنے پر مجبورکردیا، انیشنل پارٹی مستونگ

Posted by & filed under بلوچستان.

مستونگ: نیشنل پارٹی مستونگ کے رہنماء کامریڈ بشیر آحمد بنگلزئی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ کیسکو کی جانب سے سورگز غنجہ ڈھوری اولڈ لکپاس اور نواحی علاقوں کے دیگر فیڈرز پر بجلی لوڈشڈنگ کا دورانیہ21 گھنٹہ کرنے کے بعد اب دوبارہ لوڈشیڈنگ کا پرانا شیڈول 18 گھنٹہ بحال کر دی ہے لیکن اس سے زمیندار طبقے کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

ڈھاڈر، لاک ڈاؤن،ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی چاندنی

Posted by & filed under مزید خبریں.

ڈھاڈر: کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ڈھاڈر میں مکمل لاک ڈاؤن،ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی چاندی اشیاء خردونوش کی قیمتوں میں دوسو گنااضافہ کوئی پوچھنے والا نہیں انتظامیہ پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال بنائے عوامی حلقوں کا مطالبہ۔

نوشکی، لاک ڈاؤن کے افواہ کے بعد شہر میں اشیاء خورو نوش کی قیمتیں ہزاروں روپے بڑھادی گئیں

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نوشکی: بلوچستان نیشنل پارٹی نوشکی کے ضلعی بیان میں ضلعی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ افراتفری نفسانفسی اور ذہنی کشمکش کے ماحول کو جنم لینے اور پروان چڑھانے سے روکنے کے لئے ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کی خاتمہ کو یقینی بنانے کے لئے تھوس جامع اور پائیدار عملی اقدامات کرنے کے ساتھ روزانہ اجرتی بنیادوں اور چھو ٹے کاروبار کرنے والوں کے زندگی کو رواں رکھنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر توجہ دیں بیان میں کہا گیا ہے۔

قلات، کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اسپرے شروع

Posted by & filed under پاکستان.

قلات: ڈپٹی کمشنر قلات شہیک بلوچ کی خصوصی ہدایت پر قلات میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیئے اسپرے کیا گیامہم میں میونسپل کمیٹی کا چیف آفیسر اور دیگر عملہ نے حصہ لیا۔

حکومتی سطح پرکورونا وائرس کو سنجیدگی سے نہیں لیا جارہاہے، بابو رحیم مینگل

Posted by & filed under بلوچستان.

نوشکی :  بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن سینٹرل کمیٹی و ایم پی اے نوشکی میر بابومحمد رحیم مینگل نے کہا کہ کرونا وائرس سے دنیا بھر کے ترقی یافتہ اقوام جس طرح سے متاثر ہورہے ہیں اس کی نظیر پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی ہے۔

بھاگ، سماجی تنظیم کی جانب سے لوگوں میں کورونا وائرس بچاؤ کیلئے ماسک تقسیم

Posted by & filed under اہم خبریں.

بھاگ: شہید بینظیر بھٹو بلڈبینک ویلفیئر سوسائٹی بلوچستان کے زیر اہتمام اپنی مدد آپ کے تحت تنظیم کے صدر حسین بخش سولنگی،جنرل سیکرٹری ملک محمدابراہیم شاہوانی نے لوگوں میں کورونا وائرس جیسے موذی اور خطرناک مرض سے بچنے کیلئے سینکڑوں ماسک تقسیم کیئے اور عوام کو موذی مرض سے بچا ؤ کیلئے احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا۔

پوری قوم کورونا وائرس کے خلاف حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ڈی سی کوہلو

Posted by & filed under بلوچستان.

کوہلو: ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ نے کہا ہے کہ حکومت کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات کررہی ہے عوام کے تعاون سے ہی کرونا وائرس پر کنٹرول ممکن ہے ہر کوئی اپنے صحت اور صفائی کا خاص خیال رکھے گھروں سے باہر نہ نکلیں یہ اقدامات عوام کی بہتری اور حفاظت کیلئے ہیں۔