ڈھاڈر: ڈھاڈر رندعلی بازار میں نامعلوم چور ہندوبرادری کے دو دکانوں میں نقب زنی کرکے لاکھوں روپے لیکر رفو چکر،واقعہ کے بعد تاجران،سیاسی سماجی رہنماؤں کا احتجاج شٹر ڈاؤن ہڑتال،احتجاجی ریلی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں باعث تشویش ہیں،حاجی خان جتوئی، نصیر احمد بنگلزئی،مولانا حافظ یعقوب۔
Posts By: نامہ نگار
کرونا وائرس سے نمٹ لیں پھر اپوزیشن کو سینیٹائز کر یں گے،جام کمال
ڈیرہ مراد جمالی : وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے ڈیرہ اللہ یار ترکش کالونی میں کرونا وائرس کے مریضوں کیلئے بنائے جانے والے قرنطینہ کے دورے پر جب لگائے ہینڈ سینٹائزر (Hand Sanitizer)سے ہاتھ صاف کر رہے تھے۔
ڈیرہ اللہ یار، لاک ڈاون کے باعث شہر کے کاروباری مراکز مارکیٹس بند کروا دیئے گئے
ڈیرہ اللہ یار: کورونا وائرس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے صوبائی حکومت کے احکامات پر شہر میں لاک ڈاون کردیا ہے۔
لورالائی، کرونا وائر س سے بچاؤ کیلئے آلات فوری طور پر فراہم کیے جائیں، ڈاکٹر کبیر کاکڑ
لورالائی : آل پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد کبیر کاکڑ محمد جنرل سیکرٹری سید عبدالباری سینئر نائب صدر ڈاکٹر یعقو ب خان کاکڑپریس سیکرٹر ی ڈاکٹر محمد جہانگیر ڈاکٹر احسان اللہ غلزئی ڈاکٹر جعفر خان غلزئی ڈاکٹر محمد امین کاکڑ ڈاکٹر بہادر خان کدیزئی ڈاکٹر امجد اور مجیب خان ناصر نے ٹیچنگ ہسپتال لورالائی میں ایک پرہجوم پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس نے پوری دینا کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور پاکستان میں بھی کافی حد تک پھیل چکا ہے۔
کورونا وائرس، نصیر آباد احتیاطی تدابیر کی بجائے لوگ پیروں اور مرشدوں سے دعائیں کرانے لگے
ڈیرہ مراد جمالی: نصیرآباد کی 80فیصددیہی آباد ی کرونا وائرس سے لاعلم شادی کی تقریبات ہوٹل سرعام کھلے ہوئے ہیں جبکہ دیہی آباد ی کے رہائشیوں نے کرونا وائرس سے بچنے کیلئے ماسک صابن سے ہاتھ دھونے کے بجائے اپنے بچوں عورتوں اور جانوروں کو قر آن پاک کے نیچے سے گزارنا اور مرشدوں درگاہوں میں دعائیں کرانا شروع کردیا ہے۔
پنجگور، شہر کے داخلی راستے پر اسکریننگ پوائنٹ بنادیا گیا
پنجگور : سیکر ٹری فنانس نورالحق بلوچ اور سکریٹری سوشل ویلفیئر عبدالرؤف بلوچ کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ ڈپٹی کمشنر پنجگور شفقت انور شاہوانی نے ضلع کی مجموعی صورت حال اورانسداد کورونا سے متعلق تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے انھیں بریفنگ دی۔
کیسکو بلوچستان کو بنجرمیں تبدیل کرنے اور زراعت کے شعبے تباہ کر نے پر تلی ہوئی ہے، نیشنل پارٹی
مستونگ: نیشنل پارٹی مستونگ کے ضلعی ترجمان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کیسکو کی جانب سے مستونگ کے نواحی علاقوں کی تمام فیڈرز پر بجلی لوڈشڈنگ کا دورانیہ21 گھنٹہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ کٹ پتلی و سلیکٹڈ حکومت اور کیسکو کی اس ظالمانہ اورعوام و زمیندار دشمن اقدام سے ایسا لگتا ہے کہ بلوچ علاقوں سے زراعت اور کھتی باڑی کا شعبہ تباہ و برباد کر کے بلوچستان کو صحرا میں تبدیل کرنے اورزمینداروں کی اجتماعی خودکشی کا منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے۔
جام کمال کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے جنگی بنیادوں کر اقدامات کرر ہے ہیں، محمد خان طور اوتمانخیل چ
لورالائی : صوبائی وزیر صنعت وتجارت حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزیر اعلی جام کمال علیانی کی قیادت میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے جنگی بنیادوں کر اقدامات کررہی ہے۔
چاغی , برابچہ میں کرونا وائرس کے پیش نظر قرنطینہ سینٹر قائم
چاغی: چاغی سے متصل پاک افغان سرحدی علاقہ برابچہ میں قرنطینہ سینٹر قائم کردیا ہے لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر عائشہ زہری نے قرنطینہ سینٹر کا دورہ کیا محکمہ صحت کے اہلکاروں نے اسے تفصیلی انتظامات کے متعلق بریفنگ دیا۔
نوکنڈی،کورونا وائرس کی وباء سے نجات کیلئے گائے کا صدقہ
نوکنڈی: نوکنڈی کلی مشرقی بازار کے مکینوں نے کورونا وائرس کی روک تھام اور اس وباء سے ملک پاکستان اور امت مسلمہ کو نجات دلانے کیلئے گائے کا صدقہ کرکے غریبوں اور ناداروں میں تقسیم کی گئی اس موقع پر خصوصی دعا بھی کی گئی کہ اللہ پاک ہر شے کا مالک ہے اور سب کچھ اسی کی اختیار ہے۔