نوکنڈی، ورونا وائرس کی وباء سے نجات کیلئے گائے کا صدقہ

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

نوکنڈی: نوکنڈی کلی مشرقی بازار کے مکینوں نے کورونا وائرس کی روک تھام اور اس وباء سے ملک پاکستان اور امت مسلمہ کو نجات دلانے کیلئے گائے کا صدقہ کرکے غریبوں اور ناداروں میں تقسیم کی گئی اس موقع پر خصوصی دعا بھی کی گئی کہ اللہ پاک ہر شے کا مالک ہے۔

پاک افغان بارڈر کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

چمن: مظلوم اولسی تحریک کے چیئرمین مشر حاجی صادق خان اچکزئی،اور پاٹی کے دیگرعہدیداروں کی جانب سے پاک افغان بارڈر کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں کارکنوں اور ہزاروں کی تعدادمیں عوام نے شرکت کی مظاہرہ شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے شہداء چوک پر جلسہ عام میں تبدیل ہوا مظاہرین نے پاک افغان بارڈر کی بندش کے خلاف شدیدنعرے بازی کی۔

پنجگور چتکان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

پنجگور: پنجگور چتکان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سہیل نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا ورثا کا لاش کے ہمراہ احتجاج ایمبولنس ڈی پی او آفس جانے والی سڑک پر کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی معطل کردی۔

مستونگ، ماسک اور گلوز مہنگے داموں فروخت کرنے پر 3 میڈیکل اسٹورز سیل

Posted by & filed under بلوچستان.

مستونگ:  اسسٹنٹ کمشنر کا احسن اقدام ماسک اور گلوز مہنگے داموں فروخت کرنے پر 3 میڈیکل اسٹورز سیل تفصیلات کے مطاطق عوامی شکایات پراسسٹنٹ کمشنر مستونگ یاسر اقبال کی خصوصی ہدایت پر لیویز فورس نے مستونگ بازار میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے بلمقابل میڈیکل اسٹورمیجر چوک پر واقع نیو چلتن میڈیکل اسٹور اور شہید نواب غوث بخش میموریل کے سامنے واقع میڈیکل اسٹور پر چھاپہ مار کر فیس ماسک اور گلوز کو مہنگے داموں فروخت کرنے پر تینوں میڈیکل اسٹورز کو غیر معینہ مدت تک سیل کر دیاجبکہ شہر کے دیگر شاہراوں کے کلینکس میں بھی ماسک اور گلوز کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔

حکومت کی طرف سے گنداواہ میں کرونا وائرس کے حوالے سے کوئی بنیادی سہولیات فراہم نہیں کیے گئے

Posted by & filed under مزید خبریں.

جھل مگسی: سماجی تنظیم ینگ اتحاد گنداواہ کے صدر عبدالخالق آئیں و کابینہ نے کہا کہ ہے بلوچستان حکومت کی حکومتی اقدامات کے دعوے کے دھرے کے دھرے رہ گئے ضلع جھل مگسی گنداواہ میں واحد ڈی ایچ کیو ہسپتال گنداواہ میں کروناوائرس کے حوالے سے کوئی بنیادی سہولیات فراہم نہیں کیے گئے ہیں نہ ماسک نہ ہی کٹ اور نہیں ادویات فراہم کیے گئے ہیں۔

محمد خان لہڑی کا نصیرآباد میں سڑکوں کی تعمیر میں غیر معیاری میڑیل کے استعمال کا نوٹس

Posted by & filed under مزید خبریں.

ڈیرہ مراد جمالی :  وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیرحلقہ وزیر محنت وافرادی قوت تمبو سے رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان لہڑی نے مواصلات وتعمیرات نصیرآباد کی سڑکوں میں غیر معیاری میڑیل کے استعمال اور ٹھیکداروں کے پاس جدید مشینری نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایکس ای این نصیرآباد اور 93کروڑکے میگا منصوبے کے ٹھیکدار کو بھی طلب کر لیا ٹھیکداروں اور بی اینڈ آر کے ٹھیکداروں میں کھلبلی مچ گئی۔

کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ صحت کے تعاون سے ٹریفک پولیس نے شہریوں میں ماسک تقسیم کیے

Posted by & filed under مزید خبریں.

ڈیرہ اللہ یار: کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ صحت کے تعاون سے ٹریفک پولیس نے شہریوں میں ماسک تقسیم کیے ٹریفک سارجنٹ سب انسپکٹر محمد پناہ لاشاری اور انکی ٹیم نے ایس ایس پی جعفرآباد سید علی آصف شاہ کی خصوصی ہدایت پر ناظم صحت جعفرآباد ڈاکٹر قدرت اللہ جمالی کی جانب سے فراہم کیے گئے۔

ڈیرہ اللہ یار، ایران سے آنے والانوجوان کورونا وائرس کے شبہ میں آئسولیشن وارڈ میں داخل

Posted by & filed under مزید خبریں.

ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں ایران سے آنے والے نوجوان کو کورونا وائرس کے شک میں آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا ہے ڈیرہ اللہ یار کے نواحی گاؤں جھڈیر شاخ کا رہائشی نوجوان گزشتہ 7سال سے ایران میں مقیم تھا جو کہ گزشتہ روز ایران سے تفتان کے راستے آنے والے زائرین کے قافلے میں پہلے سکھر پہنچا اور بعد ازاں ڈیرہ اللہ یار آیا تو انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر نوجوان کو طبی معائنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں قائم آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا ہے۔