ڈیرہ مرادجمالی: ڈیرہ مراد جمالی سٹی کے وارڈ نمبر 11سے چار بہن بھائیوں کو اغوا کرلیا گیاواقعہ کی اطلاع سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کو دے دی گئی ایس ایس پی نصیرآبادنے واقعے کا نوٹس لے لیا معصوم بچوں کی بازیابی کیلئے پولیس کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ملزم کو جلد گرفتار کرکے بچوں کو جلد بازیاب کرایا جائے گا ڈیرہ مراد جمالی کے وارڈ نمبر گیارہ کے رہائشی سکندر سولنگی نے میڈیا کو بتایا کہ اتوارکے روزمسلح اغواکار گھر میں داخل ہوکر پہلے میری بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
Posts By: نامہ نگار
بالاناڑی،بچی کے ساتھ بد فعلی کے بعد قتل کرنے والے ملزمان گرفتار
ڈھاڈر: بالاناڑی میں دس سالہ بچی کے ساتھ بد فعلی کرنے کے بعد گلہ گھونٹ کر قتل کرنے والے ملزمان چھاپے کے بعد گرفتار،مجرموں کے ساتھ قانونی کاروائی کی جائیگی متاثرہ خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے قانون سے کوئی بالا تر۔
قلات،سی ٹی ایس پی کے کامیاب امیدواروں کا تعینانی نہ ہونے پر احتجاج
قلات: قلات میں سی ٹی ایس پی کے کامیاب امیدواروں کو تعینانی نہ کرنے کے خلاف شدید احتجاج صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم سی ٹی ایس پی ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کی جگہ من پسند افراد کو ملازمتیں دینے کی کو شش کررہی ہیں جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔
پارٹی کی رخشان ڈویژن میں تجویز کردہ ترقیاتی منصوبے وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کرلئے گئے ہیں، خورشید جمالدینی
نوشکی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر میر خورشید جمالدینی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کے کوششوں سے بلوچستان کے مختلف اضلاع اور خاص کر رخشان ڈویژن کے لیے ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے حکومتی کمیٹی کو جن اسکیموں کے جو تجاویز دی گئیں تھیں انہیں کا باقاعدہ طور پر وفاقی پی ایس ڈی پی کا حصہ بنانا اور ان کے منظوری لینا انتہائی خوشی کی بات ہے۔
کورونا وائرس، سرد علاقوں کے رہائشیوں نے گرم علاقوں میں مکانات کرائے میں حاصل کرنے کیلئے بھاگ دوڑ
ڈیرہ مراد جمالی : بلوچستان میں کورونا وائرس کا سنتے ہی بڑی تعداد میں سرد علاقوں کے رہائشی نے گرم علاقوں میں مکانات کرائے میں حاصل کرنے کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے مکان مالکان نے کرائیوں میں سو فیصد اضافہ کردیا ہے۔
بلوچستان میں کورونا وائرس کی ایمرجنسی صوبہ وزیر صحت سے محروم، ڈی ایچ اوز کو رابطے میں دشواریاں
ڈیرہ مراد جمالی : بلوچستان میں کورونا وائرس کی ایمرجنسی صوبہ وزیر صحت سے محروم قلمدان وزیراعلی بلوچستان کے ہونے کی وجہ سے ڈی ایچ اوز کو رابطہ میں دشواریاں ڈیرہ مراد جمالی میں وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت پر ڈویژنل ہسپتال میں پچاس بیڈ کا کارونا وارڈ بنانے کیلئے بھاگ دوڑ۔
پاک افغان سرحد بارہویں روز بھی مکمل طور پر بند، اے این پی کے قائم خیمہ بستی میں مسافروں کارش
چمن: پاک افغان سرحد آج بارہویں روز بھی مکمل طور پر بند عوامی نیشنل پارٹی کے قائم کئے گئے خیمہ بستی پر مسافروں کارش عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پریس سیکرٹری اسدخان اچکزئی،تحصیل صدر منور خان،ضلعی نائب صدر گل باران افغان اوردیگر کارکنوں کی بڑی تعداد کیمپ میں موجود فری میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیاگیا جہاں پر عوام کا مفت علاج ومعالجہ کیاگیا اورچیک اپ کیاگیا۔
چیک اپ کے بہانے زائرین کو نوشکی منتقل کرنا گہری سازش ہے، بابو رحیم مینگل
نوشکی : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ایم پی اے بابومیرمحمدرحیم مینگل نے اپنے بیان میں کہاکہ سازش کے تحت نوشکی کے عوام کوصوبائی حکومت کروناوائرس کاشکارکرنے پرتلی ہوئی ہے۔
لورالائی کیلئے منظور ہائی کورٹ کے بینچ کو جلد فعال کیا جائے،نیشنل پارٹی
لورالائی : نیشنل پارٹی لورالائی کے ضلعی آرگنائز ر درمحمد بلوچ اکرم لانگو طاہر لانگو عظیم بنگلزئی نذیر سمالانی ملک نور اللہ ملازئی محمد عثمان خان لونی جان محمد بابو زئی میاں محمد طا ہر بشیرارائیں اور دیگرنے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ لورالائی ژوب ڈویژن کا ہیڈ کواٹر ہے جو سات اضلاع پر مشتمل ہے لورا لائی بلوچستان کا دوسرا بڑا ضلع ہے اور ژوب ڈویژن بلوچستان کا سب سے بڑا ڈویژن ہے جو سات اضلاع ژوب،دکی،شیرانی،قلعہ سیف اللہ،موسیٰ خیل،بارکھان،لورالائی پر مشتمل ہے۔
نوکنڈی اے این ایف کی کارروائی،بھاری مقدار میں منشیات برآمد
نوکنڈی: نوکنڈی اے این ایف کی کارروائی،بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے ایران سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادیاگیا.