لورالائی کیلئے منظور ہائی کورٹ کے بینچ کو جلد فعال کیا جائے،نیشنل پارٹی

Posted by & filed under پاکستان.

لورالائی :  نیشنل پارٹی لورالائی کے ضلعی آرگنائز ر درمحمد بلوچ اکرم لانگو طاہر لانگو عظیم بنگلزئی نذیر سمالانی ملک نور اللہ ملازئی محمد عثمان خان لونی جان محمد بابو زئی میاں محمد طا ہر بشیرارائیں اور دیگرنے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ لورالائی ژوب ڈویژن کا ہیڈ کواٹر ہے جو سات اضلاع پر مشتمل ہے لورا لائی بلوچستان کا دوسرا بڑا ضلع ہے اور ژوب ڈویژن بلوچستان کا سب سے بڑا ڈویژن ہے جو سات اضلاع ژوب،دکی،شیرانی،قلعہ سیف اللہ،موسیٰ خیل،بارکھان،لورالائی پر مشتمل ہے۔

کورونا وائرس، بلوچستان سے متصل سرحدوں کو کھولا چھوڑ کر بلوچ نسل کشی کی سازش کی جارہی ہے، انجینئر ملک محمد ساسولی

Posted by & filed under بلوچستان.

نوکنڈی : بلوچستان نیشنل پارٹی مرکزی کمیٹی کے سابق رکن انجینئر ملک محمد ساسولی نے کہا کہ کورونا وائرس کو پوری دنیا میں عالمی وبا قرار دیا گیا ہے دیگر ممالک سمیت قریبی ہمسایہ ملک ایران میں کورونا وائرس وبا تیزی سے پھیل رہی ہے جہاں اس وقت ہزاروں افراد اس سے متاثر ہے لیکن وہی پہ بلوچستان کے پانچ اضلاع سے متصل باڈر پہ نقل و حمل پہ نہ کوئی روک ٹھوک ہے وہی پہ تفتان امیگریشن سے دھڑا دھڑ زاہرین کو آنے کی اجازت دینا بلوچستان میں کورونا وائرس کو لانے کی تیاری کی مترادف ہے بی این پی ایسے اقدامات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

پی ایچ ای نصیرآباد نے چیف جسٹس بلوچستان کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا

Posted by & filed under بلوچستان.

ڈیرہ مراد جمالی : نصیرآباد کے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پٹ فیڈر کینال کے آفیسروں نے چیف جسٹس بلوچستان کے دورہ نصیرآباد جعفر آباد کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا۔

لورالائی نادرا آفس میں اسٹاف کے شدید کمی،عوام کو سخت مشکلات کا سامنا

Posted by & filed under مزید خبریں.

لورالائی: انجمن اخبار فروشوں لورالائی کے ضلعی صدر عمر زئی ناصر نے کہا ہے کہ لورالائی نادرا میں اسٹاف کی بہت کمی ہے ہمیشہ نادرا لورالائی کے دفتر میں قطار لگے ہوئے ہے جس سے عوام کو سخت مشکلات ہوتے ہے۔

ڈیرہ مراد، لینڈ مافیاء کیخلاف کارروائی نصف درجن کے قریب تعمیر شدہ مکانات چاردیواریاں مسمار

Posted by & filed under پاکستان.

ڈیرہ مراد جمالی : کمشنر نصیرآباد ڈویژن اورڈپٹی کمشنرنے چارج لیتے ہی لینڈ مافیاء کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا شہری میں جاری تعمیراتی کام بند نصف درجن کے قریب لینڈ مافیاء کے تعمیر شدہ مکانات چاردیواریاں مسمار کرکے میڑیل قبضہ میں کر مقدمات درج کر لیئے ڈیرہ مراد جمالی شہر کی پانچ ہزار پانچ ایکٹر پر تعمیرات کے کام پر ساٹھ سالوں سے دفعہ 144نافذ عمل ہے۔

سیندک پروجیکٹ کے ہوتے ہوئے چاغی پسماندہ ہے،ہاشم نوتیزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

دالبندین: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سی سی ممبر و رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے آج اسمبلی فلور پر اظہار خیال کے دوران کہا کہ ریکوڈک پروجیکٹ ضلع چاغی کے ایریا میں واقع ہے بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اس چیز میں کوئی شک ہی نہیں جیسے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے تقریر میں کہا کہ ریکوڈک پروجیکٹ کے سونے تانبے اور دیگر ذخائر کو بیچا جائے تو اس ملک کے قرضے ختم ہوجائیں گے اسے ہم بلوچستان کی بدبختی سمجھیں یا کوئی اور مسئلہ کیونکہ جب بلوچستان میں ایسے بڑے پروجیکٹ کا آغاز ہو تو پورے ملک کے قرضے ختم ہوسکتے ہیں۔

سمیع مینگل قتل کیس کو سرد خانے کی نذر نہیں ہونے دیں گے،خورشید جمالدینی

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

نوشکی: سمیع مینگل قتل کیس کو سرد خانے کی نذر نہیں ہونے دیں گے حکومت آل پارٹیز زمیندار ایکشن کمیٹی انجمن تاجران کی جائز مطالبات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اقدامات کریں۔