
نوشکی: منشیات فروشوں کے خلاف آواز بلند کرنے کے پاداش میں قتل ہونے والے نوجوان سمیع مینگل کے قتل کے خلاف آل پارٹیز،زمیندار ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کے زیر اہتمام میر گل خان نصیر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
Posted by نامہ نگار & filed under بلوچستان, مزید خبریں.
نوشکی: منشیات فروشوں کے خلاف آواز بلند کرنے کے پاداش میں قتل ہونے والے نوجوان سمیع مینگل کے قتل کے خلاف آل پارٹیز،زمیندار ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کے زیر اہتمام میر گل خان نصیر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
نوکنڈی: پی ڈی ایم اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عنایت اللہ سنجرانی نے کہا کہ پاکستانی ہاؤس میں موجود زائرین کو ہرقسم کی سہولیات فراہم کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ زائرین کو وقت پہ کھانا اور وہ بھی مفت دی جاتی ہے۔
نوکنڈی : ایران میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد پاک ایران سرحد مکمل بند،تیسرے روز بھی امیگریشن،راہداری اور زیرو پوائنٹ گیٹ بند رہی،پی ڈی ایم اے کی جانب سے ائسولیشن سینٹر کا قیام،ایرانی باشندوں کی دھرنے کے بعد ایران جانے کی اجازت،تاہم پاکستانیوں کوآنے اور جانے کی اجازت نہ مل سکی تفصیلات کے مطابق ایران میں کروناوائرس پھیلنے کے بعدپاک ایران سرحدی شہرتفتان میں آج تیسرے روز بھی بارڈر پرآمد رفت معطل رہی۔
اوستہ محمد: جمعیت علماء اسلام کے مر کزی رہنما ء مولانا محمد خان شیرا نی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں مت کو جب تک اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حا صل ہے تب تک وہ حکو مت کرتے رہے گی جب تک ان قوتوں نے ہاتھ اوپر کیا تو اس دن حکومت گھر چلے جائے گی کیونکہ موجو دہ حکو مت ملک میں مہنگائی اور بے روزگار ی پر قابو پا نے میں بر ی طر ح نا کام ہو چکی ہے ملک اس وقت نا زک دور سے گزر رہا ہے۔
سبی: ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل نے کہا ہے کہ سبی کا تاریخی وثقافتی میلہ بلوچستان کا سب سے بڑا اور ملک کا دوسرا عوامی اجتماع اور اہم تقریب ہے سبی میلے لائیواسٹاک زراعت سمیت شعبوں کی ترقی میں مددگار ثابت ہوگاانہوں نے کہا کہ میں کمشنر سبی ڈویژن ڈپٹی کمشنر سمیت تمام منتظمین سبی میلہ کا مشکور ہوں جنہوں نے کامیابی سے اس میلہ کے انعقاد کو ممکن بنایا اور شایان شان سے استقبال کیا انہوں نے کہا کہ میں نے بچپن سے کافی سنایا تھا کہ سبی کا تاریخی میلہ ہے۔
سبی: سبی کا پانچ روزہ سالانہ تاریخی و ثقافتی میلہ رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ جاری ہیں سبی میلے کو دیکھنے کے لئے ملک بھر سے لاکھوں افراد شریک ہیں،زرعی و صنعتی نمائش میں میر چاکر خان رند یونیورسٹی،محکمہ سماجی بہبود اور محکمہ زراعت لوگوں کی توجہ بنی ہوئی ہے تفصیلات کے مطابق سبی کا پانچ روزہ سالانہ تاریخی میلہ اپنے آب وتاب کے ساتھ جاری ہے۔
نوشکی: سمیع اللہ شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف آل پارٹیز انجمن تاجران اور زمیندار ایکشن کمیٹی کا اجلاس زیرِ صدارت جے یوآئی ف کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی منظور احمد مینگل منعقد ہوا۔ اجلاس میں سمیع اللہ شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری منشیات فروشی اور علاقے میں چوری ڈکیتی کے حوالے سے زیر بحث اور آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کیا گیا۔
سبی: سالانہ سبی میلہ مویشیاں و اسپاں کی رنگا رنگ تقاریبات تیسرے روز بھی جاری رہیں،سردار چاکر خان ڈومکی اسٹیڈیم میں ہارس اینڈ کیٹل شو اور فلاور شو پیش کیا گیا،خواتین نے بھر پور شرکت کی تفصیلات کے مطابق سالانہ سبی میلہ 2019کی رنگارنگ تقاریب کا سلسلہ تیسرے روز بھی اپنی آب و تاب کے ساتھ جاری رہیں۔
ڈیرہ اللہ یار: مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام کانفرنس رہنماؤں نے بلوچی زبان سمیت تمام زبانوں کو قومی زبان قراردینے اور بلوچستان میں نصاب میں بلوچی زبان شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
نوشکی : آل پارٹیز،انجمن تاجران،زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشنز کی جانب سے گزشتہ روز منشیات فروشوں کے ہاتھوں شہید سمیع اللہ کے قتل کے خلاف نوشکی میں مکمل شٹر ڈان ہڑتال رہا ہڑتال کے باعث تمام کاروباری مراکز بند رہے اس موقع پر سیکیورٹی کی سخت انتظامات کئے گئے تھے آل پارٹیز۔ انجمن تاجران زمیندار ایکشن کمیٹی کے قائدین اپنے کارکنان کے ہمراہ بازار میں گشت کرتے رہے۔