
مستونگ: آل پارٹیز طلباء تنظیموں ٹریڈ یونین کے زیراہتمام سلطان شہید چوک پر مشترکہ احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا۔
مستونگ: آل پارٹیز طلباء تنظیموں ٹریڈ یونین کے زیراہتمام سلطان شہید چوک پر مشترکہ احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا۔
نوشکی: نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی۔ پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح قاضی آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سمیع اللہ نامی شخص کو قتل کردیا۔
مستونگ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان رکن بلوچستان اسمبلی چیف آف سراوان نواب محمداسلم خان رئیسانی نے آل پارٹیز کے وفد سراوان ہاؤس میں بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ الیکشن میں جیسے دھاندلی کے ذریعے لوگوں کو لایا گیا ایسے ہی مستونگ میں محکمہ تعلیم میں دھاندلی و میرٹ کو پامال کرتے ہوئے مخصوص انداز میں بھرتیاں کی گئی میرٹ کی پامالی مستونگ کے عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے۔
سبی: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر و سابق صوبائی وزیرحاجی میرعلی مدد جتک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عام انتخابات کی تیاری کررہی ہے بہت جلد عوام کی طاقت سے اس نااہل حکومت کا خاتمہ کرے گی اس ملک کی عوام کو عمران خان نے ان 18 ماہ میں گروی رکھ دیا ہے ملک میں جاری بحران کو حل کرنے کی صلاحیت صرف پیپلز پارٹی کے قائدین کے پاس ہے موجودہ صورت حال میں عوام مہنگائی بے روزگاری کی چکی میں پس چکے ہیں۔
Posted by نامہ نگار & filed under مزید خبریں.
مستونگ: پولیس اہلکاروں کی دو افراد کو مشکوک سمجھ کر فائرنگ کی جس سے دونوں افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
سبی: سبی کا تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع ملک و امت مسلمہ کی سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا،تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع میں ملک بھر سے لاکھوں فرزندان توحید نے شرکت کی، تبلیغی اجتماع کی اختتامی دعا ممتاز عالم مولانا خورشید احمدنے پڑھائی،اختتامی دعا کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے،اجتماع کی اختتامی دعا کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔
دالبندین : چاگئے لیوارزئی پینل اور بابائے شاگزئی پینل کے جانب سے چاغی بازار کے چوکیداروں کی ناجائز گرفتاری پر ڈی سی چاغی اور ایم پی اے چاغی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور شٹرڈاون ہڑتال کاروباری مراکز بند۔
سبی: سبی کے سالانہ سہ روزہ تبلیغی اجتماع آج اختتامی دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگا،اجتماع میں ملک بھرسے لاکھوں افراد شریک ہیں،اجتماعی دعا میں شرکت کرنے کے لیے فرزندان توحید کی آمد کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا،ملک بھرسے لوگ کاروں ویگنوں،کوچز،موٹر سائیکلوں پر اجتماع گاہ پہنچ رہے ہیں۔
خضدار: خضدار کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا کامنشیات کے خلاف آگہی مہم طلبا کاخضدار سے کوئٹہ تک پیدل مارچ کا اعلان طلبا نے سجاد احمد کی سربراہی میں منشیات کے خلاف آگہی۔
دالبندین : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر میر خورشیداحمدجمالدینی نے اپنے ایک بیان میں شہدا چھ فروری شہید احمدشاہ بلوچ اور شہید اسد بلوچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہدا نے اپنے عظیم جانوں کا نذرانہ پیش کرکے بلوچستان کی سالمیت اور بقا کے لیئے قربانی دیکر ہمیشہ کے لیئے امر ہوگئے وہ بلوچستان کے پہلے لاپتہ افراد میں شامل ہے انہیں کراچی سے اغوا کے بعد غائب کردی گئی اور انکی لاش تک نہیں دی گئی۔