18ویں ترمیم پر من و عن عملدرآمد کیا جائے،ملک کو ٹریک پر لانے کیلئے ایک نئے عمرانی معاہدے کی ضرورت ہے،نواب اسلم رئیسانی

Posted by & filed under بلوچستان.

مستونگ:  چیف آف سراوان سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور رکن صوبائی اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ اس ملک کو ٹریک پر لانے کے لیے ایک نئے عمرانی معاہدے کی ضرورت ہے وفاق بردباری کا مظاہرہ کر کے 18 ویں ترمیم پر من و عن عمل در آمد کر کے ڈیفنس خارجہ امور اور کرنسی کے علاوہ تمام اختیارات وفاقی اکائیوں کے حوالے کرے تب ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتی ہے۔

مچھ’کوئلہ کان حادثے میں مزدوروں کی اپنی مددآپ کے تحت امدادی سرگرمیاں

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مچھ: مچھ کوئلہ کان میں دبے کان کن کے لاش کو کان کنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 52گھنٹے کی تحویل ریسکیو آپریشن کے بعد نکالنے میں کامیاب ہوگئے توتی کول کمپنی کے ایک کان میں دوران کام پہاڑ بیٹھنے سے اتوار کے روز حادثہ پیش آیا تھاکان میں دو کان کن پھس گئے تھے۔

دالبندین،ایرانی تیل کی گاڑیوں کی پکڑدھکڑ کیخلاف مشتعل افراد کا احتجاج، قومی شاہراہ بلاک

Posted by & filed under مزید خبریں.

دالبندین :  یک مچ میں ایرانی ڈیزل اور پیٹرول والی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کے خلاف مشتعل لوگوں کا شدید احتجاج،ٹائر جلا کر بین الاقوامی شاہراہ بلاک کردی۔

چاغی میں جرائم کی بڑھتی وارداتوں کیخلاف سیاسی جماعتوں کا احتجاج شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی

Posted by & filed under پاکستان.

دالبندین : چاغی شہر میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف جمعیت علماء اسلام اور بلوچستان نیشنل پارٹی اور انجمن تاجران کی کال پر چاغی بازار میں شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی اور بازار میں مشترکہ ریلی نکالی گئی۔

کوہلو جنت علی سے نقل مکانی کرنے والے مقامی قبائل کو دوبارہ آباد کیاجائے، عمر خان

Posted by & filed under پاکستان.

کوہلو :  کاہان کے رہائشیوں عمر خان،میر دودا مری،میر جاوید مری،عبدالرحمن مری،مڑزہان مری اور نورہان مری اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچستان کے ضلع کوہلو کے تحصیل کاہان کے علاقہ جنت علی کے مقامی قبائل 2005 میں حالات کی خرابی کے باعث نقل مکانی کر کے ملک کے مختلف علاقوں میں مہاجر کی زندگی گزارنے پر مجبور تھے۔

مچھ، کوئلہ کان میں حادثہ دو کانکن ملبے تلے دب گئے،رات گئے مزدوروں کو نہیں نکالا جا سکا

Posted by & filed under بلوچستان.

مچھ: مچھ مقامی کوئلہ کان میں کام کے دوران پہاڑ بیٹھ جانے کی وجہ سے دوکان کن ملبے تلے دب گئے 10گھنٹے سے جاری ریسکیو آپریشن کے باوجود بھی کان کنوں کو نہیں نکالا جاسکا اتوار کی دوپہر مچھ کی مقامی کوئلہ کان میں کان کن کام کررہے تھے کہ پہاڑ بیٹھ گیا جس کے سبب دوکان کن ملبے تلے دب گئے۔

جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہمیں نئی نسل کو تعلیم یافتہ بنانا ہوگا،علی نواز مینگل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

سبی: وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی پروفیسر ڈاکٹر علی نواز مینگل نے کہا ہے کہ جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہمیں نئی نسل کو تعلیم یافتہ بنانا ہوگا تاکہ ملک وقوم کی درست سمت میں بہتر انداز سے رہنمائی ممکن ہوسکے میر چاکر خان رند یونیورسٹی نہ صرف سبی نصیر آباد جعفرآباد ڈیرہ بگٹی سوئی ہرنائی بلکہ پورے بلوچستان کے لئے مثالی بنائیں گے۔

آواران کے باسیوں نے پاسپورٹ آفس کی بحالی کا مطالبہ کر دیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

آواران : آواران کے باسیوں نے پاسپورٹ آفس کی بحالی کا مطالبہ کر دیا۔ پاسپورٹ آفس صرف ایک ماہ تک بحال رہا۔ گزشتہ دو سال سے تالہ بندی کا شکار ہے۔ تالہ بندی کو ختم کرکے زمہ داراں کو ڈیوٹی پر حاضر کرکے پاسپورٹ آفس آواران کا نظام بحال کیا جائے۔