آواران کے باسیوں نے پاسپورٹ آفس کی بحالی کا مطالبہ کر دیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

آواران : آواران کے باسیوں نے پاسپورٹ آفس کی بحالی کا مطالبہ کر دیا۔ پاسپورٹ آفس صرف ایک ماہ تک بحال رہا۔ گزشتہ دو سال سے تالہ بندی کا شکار ہے۔ تالہ بندی کو ختم کرکے زمہ داراں کو ڈیوٹی پر حاضر کرکے پاسپورٹ آفس آواران کا نظام بحال کیا جائے۔

بلوچستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں ’یورپی یونین

Posted by & filed under پاکستان.

خضدار:  پاکستان میں یورپین یونین کی سفیراینڈرولا کامینارا نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیئے مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے یہ جان کر کہ عوام ان اسکیموں کے ثمرات سے بھرپور فائدہ اٹھارہے ہیں بڑی خوشی ہوئی ہے۔

بھاگ شہر،گیس پانی اور بجلی بحران کیخلاف سیاسی جماعتوں کی احتجاجی ریلی

Posted by & filed under بلوچستان.

بھاگ: نیشنل پارٹی تحصیل کے زیراہتمام بھاگ تحصیل کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے عظیم الشان احتجاجی ریلی اور جلسہ عام منعقدہوا احتجاجی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی مین بازار میں جلسہ عام کی شکل اختیار کرگئی احتجاجی ریلی اور جلسہ عام کی صدارت نیشنل پارٹی کے صوبائی کسان سیکرٹری عبدالستار بنگلزئی نے کی جبکہ مہمان خاص نیشنل ڈیموکرٹیک پارٹی کے رہنماواجہ چنگیز حئی بلوچ تھے۔

مخالفین اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے ثناء بلوچ پر تنقید کررہے ہیں، بی این پی

Posted by & filed under پاکستان.

ماشکیل : بلوچستان نیشنل پارٹی واشک کے ضلعی صدر انجینئر سیف الرحمن عیسی زئی ضلعی ترجمان نصیر کبدانی نے اپنے ایک جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا ہے کہ مخالفین اپنے ادوار میں ان خالی آسامیوں پر تعیناتی نہ کرنے کی اپنی نااہلی کو چھپانے کی خاطر ایم پی اے خاران واجہ ثنا بلوچ پر بلا جواز تنقید کرکے سادہ لو عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بارشوں سے متاثرہ تحصیل کرخ سے ملحقہ علاقوں کی رابطہ سڑکیں بحال نہ ہوسکیں

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: معروف سماجی رہنما ڈکٹر خلیل احمد بہلول نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما حاجی نور الدین چھٹہ،گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن بلوچستان کے نائب صدر میر شہباز خان قلندرانی مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر ڈاکٹر حضور بخش زہری،ارشاد غنی ایڈوکیٹ، بی این پی (عوامی)کے رہنماء صدام بلوچ کے ہمراہ خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا۔

حکومت عوام کے مسائل کو حل کر نے کے لئے کوشاں ہے،میاں سومرو

Posted by & filed under پاکستان.

اوستہ محمد : وفاقی وزیر نجکاری میاں محمد سومرو نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل کو حل کر نے کے لئے کوشاں ہیں پی ٹی آئی حکومت اپنی اتحادیوں سے ملکر ملک کو ترقی کی طرف گامزن کریگی سی پیک منصوبے سے بلو چستان ترقی اور خوشحالی کی طر ف بڑے گی ملک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت اقدامات کر رہی ہے گوادر کو مالکانہ حقوق دئیے جارہے ہیں۔

بلوچستان میں آٹا بحران مگر ڈیرہ اللہ یار گودام سے سندھ کو فراہمی شروع

Posted by & filed under بلوچستان.

ڈیرہ اللہ یار: ملک بھر میں آٹے کے بحران کے پیش نظر پاسکو زون جعفرآباد کی جانب سے سندھ فوڈ اتھارٹی کو بڑی مقدار میں گندم کی فراہمی شروع ہوگئی ہے پاسکو ڈیرہ اللہ یار کے گودام سے ہزاروں ٹن گندم بڑی گاڑیوں میں لاد کر سندھ منتقل کی جارہی ہے۔

ڈھاڈر، جرائم کی وارداتوں میں اضافے کیخلاف تاجر برداری کااحتجاج شٹرڈاؤن ہڑتال

Posted by & filed under مزید خبریں.

ڈھاڈر: ڈھاڈر میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کے وارداتوں کے بعد انجمن تاجران کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال،تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند،پولیس اور انجمن تاجران کی کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم تین روز کے اندر چوروں کو گرفتار کرنے کی پولیس کی جانب سے یقین دہانی۔