
ڈیرہ اللہ یار: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و بین الصوبائی امور میر عمر خان جمالی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے خطیر رقم فراہم کررہی ہے۔
Posted by نامہ نگار & filed under مزید خبریں.
ڈیرہ اللہ یار: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و بین الصوبائی امور میر عمر خان جمالی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے خطیر رقم فراہم کررہی ہے۔
بھاگ: 2007میں شروع ہونیوالا پٹ فیڈر توسیع پروجیکٹ منصوبہ تیرہ سال 2019میں بھی مکمل نہ ہوسکا جبکہ یہ منصوبہ 2012سے پہلے مکمل ہونا تھا پٹ فیڈر توسیع پروجیکٹ منصوبے کے کروڑوں روپے ناجائز طور پر ضلع جھل مگسی کے نام نہاد سپلائی بندات کے نام پر ہڑپ کر لئے گئے جس کی وجہ سے پٹ فیڈر توسیع پروجیکٹ کے منصوبے سے جو دو لاکھ ایکڑ بنجر اراضی گرین بیلٹ میں تبدیل ہوناتھا۔
خضدار: رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاہے کہ میڈیکل کالج خضدار کو شہید سکندر یونیورسٹی میں ضم کرنے کی حکومتی سوچ اور فیصلے متعصبانہ اور تعلیم دشمنی کے مترادف ہیں۔ میڈیکل کالج خضدار کے لئے کم و بیش سواارب روپے منظور و ریلیز ہوچکے ہیں یہ سب اقدامات اتنی خطیر رقم کو چھپانے اور بدعنوانی پر پردہ ڈالنے کی کوششیں ہیں۔
قلات: قلات کے علاقے جوہان میں شدید بارش اور برف باری کی وجہ سے پہاڑی تودہ گرنے سے 95 مال مویشی ہلاک ہو گئے۔
دالبندین: بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے سابق جنرل سیکرٹری و مرکزی کونسلر محمد بخش بلوچ بی این پی ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے سابق انفارمیشن سیکرٹری اسد سفیر شاہوانی نے اپنے ایک بیان میں لاپتہ بلوچوں کے بازیابی پر مسرت و خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اصولی جدوجہد اور پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کے دانشمندانہ فیصلوں کی بدولت آج سالوں سے لاپتہ بلوچ بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ رہے ہیں۔
ماشکیل: ماشکیل میں حالیہ بارشوں نے تبائی مچا دی ہے جس میں ماشکیل شہر میں لوگوں کے کچے مکانات اور دوکانیں گر گئے ہیں اور خاص کر دیہاتی ایریاز جن میں تاگز کنڈ،ٹل،مٹانِ،ہوکی،پاسی خیر محمد،میرم،باغ،سورو،رجب،لوتک،کلاگو،جوڑ عزت،جوث لعل خان،مشکول ڈک اور دیگر علاقے شامل ہیں۔
ماشکیل : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر نزیر احمد بلوچ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حالیہ بارشوں نے ضلع واشک اور بالخصوص تحصیل ماشکیل میں تبائی مچا دی ہے۔
ڈھاڈر: ایم پی اے کچھی،پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے سول ہسپتال ڈھاڈر میں بچوں کو حفاظتی قطرے پلاکر پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔
سوراب : سوراب شہر میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا، شہری سرد موسم کے باعث دہرے عذاب میں مبتلا، عوامی حلقوں کا سوئی سدرن کے اعلی حکام سے علاقہ کے لئے درکار مقدار کے مطابق گیس فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سکندرآباد جو کہ اس وقت شدید ترین سردی کی لپیٹ میں ہے رہی سہی کسر گیس کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ نے پوری کردی ہے۔
ڈھاڈر: ضلع کچھی میں اجتماعی کاموں کے زریعے ترقی کا جال بچھا دینگے پی ایس ڈی پی اسکیمات پر جاری ترقیاتی کاموں کو جلد تکمیل پر پہنچایں گے جس سے ترقی کی راہیں کھلیں گی گیس اور بجلی کے مساؤل ترجیحات میں شامل ہیں۔