جمہوریت کیخلاف کوئی اقدام کیا گیا تو تحریک چلائیں گے، جمعیت خضدار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: جمعیت علمائے اسلام خضدارتحصیل کی مجلس عمومی اجلاس سے رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری،جے یوآئی خضدار کے جنرل سیکریٹری مولانا عنایت اللہ رودینی، جے یوآئی خضدار تحصیل کے امیر وضلعی نائب امیر مولانا محمد اسحاق شاہوانی،مولانا عبدالصمد قاسمی شاہوانی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے یوآئی ملک گیر اور جمہوریت پسند جماعت ہے۔

سبی، پولیس نے جعلی میجر کو چھ ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

سبی: صدر پولیس سبی نے قومی شاہراہ پر کاروائی کرتے ہوئے پاک آرمی کے جعلی میجر سمیت چھ ساتھیوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ،راونڈ،گولیاں،واکی ٹاکی سیٹ،منشیات اور ایک درجن کے قریب جعلی سروس کارڈز اور لیٹرز برآمد کر لیے ہیں ملزمان کے قبضے سے کراچی سے چوری کی گئی گاڑی بھی برآمد کر لیا۔

مستونگ حالیہ بارشوں سے تین ہزار ایکٹر فٹ پانی ذخیرہ ہو گیا

Posted by & filed under پاکستان.

مستونگ :  ایکسئین محکمہ اریگیشن انجینئر غلام سرور بنگلزئی نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کی موسلادھار بارشوں سے ضلع مستونگ کے ڈیموں میں تقریبا تین ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوا جبکہ تمام ڈیموں میں مزید پانی جمع ہونے کی مزید گنجائش ہے اور اس وقت آماچ ڈیم کونگڑھ ڈیم قمر ڈیم کھڈکوچہ ڈیم کانک ڈیم شاہو کشتہ ڈیم اسپلنجی ڈیم نشپہ ڈیم میں بارش کی پانی وافر مقدار میں جمع ہو گیا اور محکمہ آبپاشی کا عملہ ان ڈیموں کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔

بلوچستان حکومت اپنے رشتہ داروں کو ملازمتیں فراہم کررہی ہے، پیپلز پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ مراد جمالی: پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک پیپلز پارٹی کے مرکزی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی میر بلال خان عمرانی میر سبزل خان رند شان ثاقب ابڑو نے دیگر ڈیرہ مراد جمالی میں قائد جمہوریت شہید ذولفقار علی بھٹو کی 92سالگرہ کے موقع پر منعقدہ مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کے غبارے کی ہوا نکل چکی ہے پیپلز پارٹی کے جیالوں کو نیب کی دھکمیوں سے ڈرایا نہیں جاسکتاہے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں عوام کو روزگار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے بنیادی مسائل حل کیئے گئے ہیں۔

سرمایہ کار مکران میں سرمایہ کاری کریں ’کمشنر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت :  کمشنرمکران ڈویژن طارق قمربلوچ نے کہاہے کہ دنیاکی نظریں مکران پرہیں، سرکارکے ساتھ ساتھ سرمایہ کاربھی یہاں پرتوجہ دیں توترقی کی رفتار تیزترہوگی، صاحب استطاعت لوگ اپنا سرمایہ باہر شہروں یاملکوں کے بجائے یہاں پرلگائیں تو یہ علاقہ کی ایک بڑی خدمت ہوگی اور اس سے سرمایہ کاری کوفروغ ملے گی، حاجی فداحسین دشتی نے یوکے انٹرنیشنل کمپلیکس جیسا اہم کمرشل ورہائشی پروجیکٹ شروع کرکے نجی شعبے کو اس علاقہ کی طرف متوجہ کردیاہے۔

سبی کے قریب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی گاڑی کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق 10افراد زخمی

Posted by & filed under بلوچستان.

سبی:  سبی کے قریب قومی شاہراہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملک عباس بلوچ کی گاڑی حادثے کا شکار، ملک عباس سمیت دس افراد زخمی ہوگئے،موٹر سائیکل سوار جانبحق،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی ملک عباس بلوچ اور ان کی صاحبزادی کی حالت نازک،زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

مستونگ، بائیو میٹرک سسٹم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین رقم سے محروم

Posted by & filed under پاکستان.

مستونگ: ضلع مستونگ میں بے نظیر انکم سپورٹ پرگرام کے تحت سینکڑوں غریب مسحقین کے لئے آنے والے رقوم کی وصولی زحمت بن گئی۔مسحقین کا کوئی پرسان حال نہیں۔ بائیو میٹرک سسٹم کے زریعیے رقوم کی ادائیگی نے غریبوں اور مسکینوں کا اس معمولی رقوم سے چہولے جلنے کا واحد آسراہ بھی چھین لیا۔