
سبی: سبی کے قریبی گاوں لونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک مزدور کو قتل دوسرا ساتھی مزدور کو زخمی کر دیا اور ملزمان رات کے اندھیرے میں فرار ہو گئے،مزدوروں کا تعلق صوبہ پنجاب کے علاقے صادق آباد سے بتایا جاتا ہے۔
سبی: سبی کے قریبی گاوں لونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک مزدور کو قتل دوسرا ساتھی مزدور کو زخمی کر دیا اور ملزمان رات کے اندھیرے میں فرار ہو گئے،مزدوروں کا تعلق صوبہ پنجاب کے علاقے صادق آباد سے بتایا جاتا ہے۔
قلات : سوئی گیس کمپنی کی جانب سے کلی گوم قلات کے لیئے گیس کی فراہمی کا افتتاح کر دیا گیا گیس کی فراہمی کا باقاعدہ افتتاح جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکریٹر ی اور رکن قومی اسمبلی مولانا سید محمود شاہ کے بھائی آغا عتیق الرحمان شاہ نے کیا۔
چمن: چمن پاک افغان بارڈر روڈ کے قریب کلی حاجی گل شاہ خان مسجد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنماء حاجی گل شاہ خان سمیت 3افراد زخمی ہوئے۔
سبی: لاہور سے کوئٹہ جانے والی نواب بگٹی ایکسپریس کو سات گھنٹے تاخیر سے سبی پہنچنے پر اور جعفر ایکسپریس کو دس گھنٹے تاخیر سے مچھ پہنچنے پر روک دیا گیا ہے۔
نوشکی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینٹرل کمیٹی کے ممبر میر خورشید احمد جمالدینی نے کہاہے کہ نوشکی شہر اور گردونواح میں گیس کنکشن اور گیس میٹرز کی منظوری نہ ہونا ایک بہت بڑا المیہ اور ایک سوالیہ نشان ہے، جس سے شہریوں، سیاسی،سماجی اور عوامی حلقوں میں سخت تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے، نوشکی میں گیس صارفین کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔
مستونگ : نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر میر کبیر احمد محمدشہی نے کہا کہ اس وقت صوبے کے 93 فیصدآبادی گیس جیسے بنیادی سہولیات سے محروم ہے حالانکہ یہ گیس 1952 میں بلوچستان کے علاقہ سوئی سے دریافت ہوئے اور ملکی آئین و قوانین کے مطابق جس صوبے یا علاقے سے کوئی معدنی وسائل دریافت ہوتے ہیں سب سے پہلے ان وسائل پر انہی کے باسیوں کا حق ہے مگر المیہ یہ دیگر صوبوں مٰیں لوگ گیس سے اپنے روزمرہ کی ضروریات پوری کرتے ہیں ہے۔
صحبت پور: زمیندارکسان اتحادبلوچستان کے مرکزی صدرآغالعل جان احمدزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے زمینداراورکسان طبقہ انتہائی مشکلات سے دوچارہے۔حکومتی اقدامات نہ ہونے کے سبب انکے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتاجارہاہے۔
مستونگ: اندھیر نگری سٹی فیڈروں پر کیسکو نے کئی سالوں سے غیر قانونی بجلی کی زرعی ٹیوب ویلوں کو کنکشنز دئیے ہیں جن کا واپڈا ریونیو میں کوئی ریکارڈ تک نہیں مگر کیسکو کی جانب سے نزلہ صرف شہر کو پانی سپلائی کرنے والے واٹر سپلائی اسکیمز پر پڑ گئے۔
مستونگ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینٹر میر کبیر جان محمد شہی کی ذاتی دلچسپی اور مسلسل کاوشیں رنگ لے آئیں مستونگ کے ملحقہ علاقوں کلی محمد شہی کلی بہرام شہی گلقنڈ کلی اشکنہ کلی خواصام و دیگر کلیوں کے لیے گیس کی ایک نئی پائپ لائن بچھانے کی منظوری کے بعد اگلے دو سے تین روز کے اندر باقاعدہ کام شروع ہو جائے گا عوامی حلقوں کا خیر مقدم۔
مستونگ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری واجہ خیر جان بلوچ، مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی ضلعی صدر نواز بلوچ میر سکندر خان ملازئی نثار آحمد مشوانی نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کی نام پر اس وقت سول مارشلاء نافذالعمل ہے جبکہ موجودہ نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو انتشار کا شکار بنا دیا ہے اور تمام اداروں میں اس وقت ٹکراو کی کفیت ہے۔