مستونگ: ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمد اچکزئی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دشت ثناء ماہ جبین عمرانی نے دشت سے گزرنے والی دو بڑی قومی نیشنل ہائی ویز پر لگائے گئے۔
Posts By: نامہ نگار
بی این پی بلوچستان میں بسنے والی تمام قوموں کی حمایت حاصل ہے، رؤف مینگل
لورالائی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماوں میر روف مینگل ایڈوکیٹ ساجد ترین ایڈوکیٹ اور خورشید جمالدینی گذشتہ روز ایک روزاہ تنظیمی دورے پر لورالائی پہنچے اس موقع پر بی این پی لورالائی کے رہنماوں اور کارکنو ں نے ان کا پر جوش استقبال کیا۔
بی این پی محکوم قوموں کی جدوجہد کو آگے بڑھارہی ہے، رؤف مینگل
کوہلو: بارکھان میں ضلعی انتخابات کا انعقاد بلوچستان نیشنل پارٹی بارکھان زون کے ضلعی کنونشن رکنی میں منعقد ہوا،ضلعی کنونشن میں مرکزی قائدین سابق ایم این اے میر رؤف مینگل،سیئنر ایڈووکیٹ ساجد ترین،میر خرشید جمالدینی نے مرکزی پارٹی پروگرام کے تحت شرکت کی۔
ڈی سی دکی نے لیویز چیک پوسٹ پر جنگلات کے نام پر ٹیکس لینے کا نوٹس لے لیا
دکی : ڈپٹی کمشنر دکی قربان علی مگسی نے لیویز چیک پوسٹ پر جنگلات کے نام پر ٹیکس لینے کی سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ لیویز چیک پوسٹ پر جنگلات کے نام پر ٹیکس لینے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائیگی۔
کچھی، مغوی اہلکار گھروں کو پہنچ گئے، ورثاء اور اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
ڈھاڈر +ڈیرہ مراد جمالی: ضلع کچھی سے نو روز قبل اغواء ہونے والے چار مغوی لیویز فورس کے اہلکار علی الصبح اپنے گھروں کو پہنچ گئے سے ورثاء اور اہل علاقہ نے مغویوں کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔
قومیں کلاشنکوف اور بندوق کی نمائش ترقی نہیں کرتیں، شکیل درانی
خضدار: وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاونِ خصوصی آغا شکیل احمد درانی نے کہاہے کہ قومیں کلاشنکوف اور بندوق کی نمائش سے نہیں بلکہ تعلیم کے اعلیٰ مرتبے کو پہنچنے سے ہی ترقی یافتہ اور پوری دنیاء میں معزز اور باوقار بنتی ہیں،ہمیں خوبصورت بلوچستان اور روشن مستقبل کی جستجو کرنے کا شوق ہے تواس کے لئے ضروری ہے کہ اپنی نئی نسل کو زیورِ تعلیم اوراعلیٰ علمی سوچ سے آراستہ کرنا ہوگا، آج میں جس قدیم تعلیمی ادارے میں کھڑے ہو کر طلباء اور اساتذہ سے مخاطب ہوں۔
قلات، سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کے موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، کمشنر قلات
خضدار: ڈویژنل ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو مہم کا اجلاس زیر صدارت کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر منعقد ہو ا اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے خصوصی شرکت کی۔
وفاقی لیویز کوصوبائی لیویز میں ضم نہیں کیا جاسکا
مچھ: ریلوے ٹریک پلوں اور ٹنلز کی حفاظت پر معمور فیڈرل لیویز مچھ کو تاحال صوبائی لیویز میں ضم کرنے کیلئے کوئی انتظامات دیکھنے میں نہیں آرہی بولان میں فیڈرل لیویز کے اہل کار 36سالوں سے مستقلی کے منتظر ہیں عدم مستقلی کیوجہ سے ان کوئی پرسان حال نہیں فیڈرل لیویز مچھ بولان کے نائب رسالدار امیر بخش بلوچ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے فیڈرل لیویز کو صوبائی لیویز میں باقاعدہ ضم کرنے کیلئے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔
مغوی لیویز اہلکاروں کی بازیابی نہ ہوسکی انتظامیہ نے ورثاء کی حال پر سی تک نہ کی
؎ڈیرہ مراد جمالی : کچھی لیویز فورس کی سست روی کی اعلیٰ مثال سنی کے علاقے سے اغواء ہونے والے پانچ لیویز اہلکاروں کا مقدمہ تین روز بعد درج کرنے کا انکشاف اور نصیرآبادڈویژن میں لیویز فورس کا سربراہ تعزیت اور ہمدردی کیلئے ورثاء کے پاس پہنچ نہ سکے لیویز کچھی کی مایوس کن کارکردگی کے بعد مغویوں کے ورثاء نے قبائلی طور پر مغوی لیویز اہلکاروں کوبحفاظت بازیابی کیلئے قبائلی جرگہ طلب کرنے کمشنر نصیرآباد کے دفتر کے گھیراؤ کی تیاریاں شروع وزیراعلی بلوچستان چیف سیکریڑی بلوچستان سے لیویز کچھی کی مایوس کن کارکردگی کی نوٹس لینے کا مطالبہ۔
کچھی، مغوی لیویز اہلکار 8روز بعد بھی بازیاب نہ ہوسکے، وسائل تلاش کرنے والی کمپنیوں کی سیکورٹی سخت
ڈیرہ مراد جمالی : کچھی علاقے سے آٹھ روز قبل ترقیاتی کام کی سیکورٹی پر تعنیات اغواء ہونے پانچ لیویز اہلکاروں کو کچھی لیویز فورس بازیاب کرنے میں نا کام اغواء کاروں نے ایک لیویز اہلکار کو شدید کرکے نعش علاقے میں پھینک دی۔