مچھ: ریلوے ٹریک پلوں اور ٹنلز کی حفاظت پر معمور فیڈرل لیویز مچھ کو تاحال صوبائی لیویز میں ضم کرنے کیلئے کوئی انتظامات دیکھنے میں نہیں آرہی بولان میں فیڈرل لیویز کے اہل کار 36سالوں سے مستقلی کے منتظر ہیں عدم مستقلی کیوجہ سے ان کوئی پرسان حال نہیں فیڈرل لیویز مچھ بولان کے نائب رسالدار امیر بخش بلوچ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے فیڈرل لیویز کو صوبائی لیویز میں باقاعدہ ضم کرنے کیلئے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔