
بسیمہ: بلوچستان کے ضلع واشک میں تیز رفتار مسافر کوچ نے چنچی رکشے کو کچل ڈالا، حادثے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں۔
بسیمہ: بلوچستان کے ضلع واشک میں تیز رفتار مسافر کوچ نے چنچی رکشے کو کچل ڈالا، حادثے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں۔
دالبندین: رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے منظور بلوچ و دیگر ضلعی رہنماؤں کی گرفتاری کا شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکریڑی منظور بلوچ و دیگر ضلعی رہنماوں کی گرفتاری افسوسناک عمل ہے۔
مچھ: نیشنل پارٹی مچھ کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی مچھ کے عوامی ترقیاتی فنڈز کو غیر ضروری کاموں میں ضیاع کرنے اور کنٹریکٹ ملازمین کے تنخواہوں کی بندش نکاسی آب و صفائی ناقص صورتحال چیف آفیسر مچھ کے تبادلہ کیخلاف ایک زبردست احتجاجی ریلی ملک زاہد سمالانی کی قیادت میں نکالی گئی۔
دالبندین: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر میر خورشید احمد جمالدینی نے اپنے ایک بیان میں بی این پی تحصیل دالبندین کے نومنتخب کابینہ کے صدر یار محمد مینگل سینئر نائب صدر نور علی مینگل جنرل سیکرٹری مصطفیٰ کمال ریکی اور دیگر دوستوں کو منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نومنتخب کابینہ کے عہدیداران پارٹی پالیسیوں پر کاربند رہتے ہوئے ضلعی کابینہ کے دوستوں کے ساتھ مل کر پارٹی پروگرام اور قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کا پیغام آگے لیجانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
دالبندین: رکن قومی اسمبلی حاجی میرمحمد ہاشم نوتیزئی کراچی میں دو روزہ میٹنگ برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کمیٹی کراچی میں شرکت ایم این اے حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے میٹنگ میں دالبندین سمیت بلوچستان کے دیگر جگہوں سے پی آئی اے سروس کی بندش کے حوالے سے آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ہوائی سروس کی بندش سے عوام تاجر برادری کو سخت پریشانی لاحق ہے۔
ڈیرہ مراد جمالی : چیف سیکریڑی بلوچستان کے دورہ ڈیرہ مراد جمالی کے بعد نصیرآباد انتظامیہ محترک ہو گئی محکمہ مواصلات وتعمیرات زراعت میونسپل کمیٹی کے غیر حاضر ملازمین کی شامت آگئی شرقی سیوریج نالے کی قسمت جاگ اٹھی کمشنر نصیرآبادڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی خصوصی ہدایت پر تین سالوں سے غائب مشینری منظر عام پر آگئی اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں نصب کردی گئی۔
ڈیرہ مراد جمالی : میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی میں 95عارضی گھوسٹ ملازمین کا انکشاف جبکہ 65ملازمین سرکاری ملازمین بھی غیرحاضر نکلے میونسپل کمیٹی کے اکاؤنٹ منجمد کر دیئے گئے۔
مچھ: ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف نیشنل پارٹی اور جے یو آئی کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی ملک زبیر احمد کی قیادت میں نکالی گئی۔
ڈیرہ مراد جمالی : سندھ پنجاب سے ہوتی ہوئی لاکھوں کی تعداد میں ٹڈیاں بلوچستان میں داخل ہوگئیں نصیرآباد سبی تحصیل لہڑی میں تباہی مچا دی لاکھوں پر کاشت گندم سرسوں ٹماٹر وں سمیت سبزیوں کی فصلات پر حملہ کردیا کروڑوں روپے کی فصلات تباہ صوبائی حکومت محکمہ زراعت کی خاموشی کسانوں زمینداروں دھواں آگ جلا کر ٹڈیاں کو بھاگنے کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی۔
کوہلو : صوبائی سیکرٹری آبپاشی علی اکبر بلوچ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی معیاری اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ فنڈز اور وقت کا ضیاع نہ ہو عوام کے فلاح وبہبود کے منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔