سبی : وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے آبی وسائل و توانائی سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں برقی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے وسیع المدتی اور مختصرالمدتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے بجلی کی رسد و طلب میں توازن پیدا ہوگا اور کارخانوں سمیت گھریلو صارفین کو حسب ضرورت بجلی دستیاب ہوگی۔
Posts By: نامہ نگار
تفتان سیکورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر6500شیعہ زائرین چوتھے روز بھی روانہ نہ ہوسکے
ڈیرہ مراد جمالی : ایران عراق سے واپس آنے والے 6500سو شیعہ زائرین چار روز سے بلوچستان کے علاقے تفتان کے بارڈرمیں سیکورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے روک دیئے گئے جن کا تعلق ڈیرہ مراد جمالی سندھ پنجاب کے علاقوں سے ہے سردی میں بچے بوڑھے خواتین بیمار پڑنے لگے کھانے پینے کیلئے پیسے بھی ختم گئے زائرین کا احتجاج وزیراعلی بلوچستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
بلوچستان،کان کن کی بیٹی سعیدہ فدا نیوزی لینڈ میں ہونےوالی ککس باکسنگ کی عالمی ٹورنامنٹ کیلئے منتخب
مچھ: پہاڑوں کی بیٹی بلوچستان کی سپوت سعیدہ فدا کی عالمی ککس باکسنگ کی دنیا میں مسلسل کامیابی نیوزی لینڈ میں شروع ہونے والی ککس باکسنگ کی عالمی ٹورنامنٹ کیلئے منتخب سعیدہ فدا کی ٹاکرا بھارتی باکسر کیساتھ ہوگا۔
بلوچستان حکومت پی ٹی آئی کو نظر انداز کررہی ہے، سردار یا ر محمد رند
گنداواہ: صوبائی بلوچستان میں ہونے کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق رسول بخش عرف شولی کلواڑکی جانب سے پاکستان وزیراعظم کے معاون خصوصی صوبائی رکن اسمبلی سردار یار محمد رند کے اعزاز میں ظہرانہ کے موقع پر گنداواہ کے صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ دھرنا دینا جمہوریت کا حصہ ہے۔تاہم موجودہ حالات کے پیش نظر ایسا نہیں ہونا چایئے کیونکہ ملکی معیشت مستحکم نہیں ہے۔
پنجگور،گندم کا کوٹہ فروخت کئے جانے کا انکشاف
پنجگور : پنجگور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ محکمہ خوراک میں گندم کی عدم دستیابی لوگوں کے مشکلات میں اضافہ۔
لورالائی،پولیس کلرک نے والدہ, بہن اور بیوی کو قتل کرکے خودکشی کر لی
لورالائی: بخاری ہاوسنگ سکیم کٹوی موڑ کے رہائشی پولیس کلرک محمد ثاقب اعوان جو زیارت میں تعینات تھا نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائر نگ کرکے اپنی والدہ بہن اور بیوی کوقتل کردیا اور بعد میں خود کو بھی گولی مار کرخود کشی کرلی۔
مچھ کلی ساتکزئی ندی میں زمین دھنسنے لگی، رہائشی کھلے آسمان تلے آگئے
مچھ: مچھ کلی ساتکزئی ندی میں خطرناک حد تک زمین دھنسنے لگی ہزاروں افراد کے جانوں کو خطرہ حکام نوٹس لے۔
محکمہ تعلیم میں 16ہزار اسامیوں پر بھرتیوں کا عمل جاری ہے،سیکرٹری تعلیم
سبی: سیکرٹری ایجوکیشن بلوچستان محمد طیب لہڑی نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیمی معیار کو مذید موثر بنانے کے لئے ٹھوس بنیادوں پراقدامات کر رہی ہے،محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کا عمل جاری ہے ان بھرتیوں سے اساتذہ کی کمی پورا کیا جائے گا،کلسٹر فنڈز کے تحت اسکولوں کی ضروریات کو پور اکر رہے ہیں ان فنڈز کے خرچ سے بہتری بھی نظر آرہی ہے، اساتذہ اپنی فرائض ایمانداری کے ساتھ سر انجام دیں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پنجگور میں ٹریفک حادثہ‘ 4افراد جاں بحق
پنجگور: پنجگور کے علاقے سرسنڈ کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم چار افراد جاں بحق لیویز ذرائع کے مطا بق تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگنے سے چار افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
چھتر،ٹماٹر کے کروڑوں روپے کی فصل کو مرض لاحق
چھتر: ضلع نصیر آباد تحصیل چھتر میں ٹماٹر کی فصل میں مرض کروڑوں کی فصل نقصان ہونے کا خدشہ۔ محکمہ زراعت خواب خرگوش میں سویا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع نصیر آباد تحصیل چھتر کے علاقہ ربعی علاقہ اور چھتر شہر گردونواح۔ شیرانی۔ موندر۔سون واہ۔ میلڑ۔فیجی۔ طاہرکوٹ۔ گوٹھ ماچھی۔ کنڈی۔شاہ پو۔ر مصری۔درگاہ شہشاہ۔کنری۔ میں سولر ٹیوب ویل سسٹم پر ہزاروں ایکڑ زمین پر ٹماٹر کی فصل اگایا گیا ہے۔