
آواران: بلوچستان ایجوکیشن سسٹم نے آواران میں گزشتہ ایک ہفتے کی مہم جوئی کے دوران 176ایسے سکولوں کا سرغ لگایا ہے جو بند ہیں۔ 104سکول وہ ہیں جو 2018 کو منظور ہوئے تھے مگر تعلیمی سلسلہ تاحال شروع نہیں کیا جا سکا۔ کئی سکول ایسے ہیں جو 15یا 20 سالوں سے بند ہیں۔ کئی سکول عمارات سے محروم ہیں۔ جن کی عمارتیں ہیں وہ خستہ حال ہیں۔