پنجگور: نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ اور نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سکیرٹری پھلین بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے بنیادی مسائل کو سمجھنے اور دیرپا حل کی گنجائش موجود ہے بلوچستان کے مسائل بندوق اور طاقت سے کھبی حل نہیں ہوگا بلوچستان کے وسائل کا پہلا حق بلوچستان کے عوام کا ہے آسلام اباد میں بیٹھے مائنڈ سیٹ کو اپنا رویہ تبدیل کرکے بلوچستان کو بھی ملک کے دیگراکائی کی طرح برابری حقوق دینا چاھیے موجودہ حلقہ بندیوں میں نیشنل کو شدید تحفظات ہے حلقہ بندیوں میں نظرثانی کرنا چاھیے نیشنل پارٹی عدم تشدد کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔
خضدار: قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں زیر تعلیم ایم فل کے طالب علم و مقامی اکیڈمی کے استاد حفیظ بلوچ کی خضدار سے مبینہ طور پر گمشدگی کے خلاف سول سوسائٹی خضدار کی جانب سے احتجاجی ریلی،گورنمنٹ گرلز کالج کے سامنے قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے معطل کر دیا،حفیظ بلوچ کو بازیا ب کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق چار روز قبل خضدار سے لاپتہ ہونے والے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ فزکس میں ایم فل کرنے والے طالب علم حفیظ بلوچ کو خضدار سے لاپتہ کرنے کے خلاف کتاب چوک سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں طلباء طالبات سول سوسائٹی اور عوام کی بڑی تعداد میں شامل تھی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی گورنمنٹ گرلز کالج خضدار کے سامنے قومی شاہراہ پر پہنچ گئی جہاں انہوں نے قومی شاہراہ پر دھرنا دیا جس کے باعث خضدار سے کراچی جانے والی ٹریفک معطل ہو گئی۔
ڈھاڈر: سانحہ اعوان کی قاتلوں کی عدم گرفتاری اورمتاثرین کو انصاف کی فراہمی کیلئے اہلیان کچھی کی جانب سے ڈھاڈر میں مکمل طور پر شٹر داؤن ہڑتال کی گئی اس موقع پر رند علی شاہی چوک ،ڈھاڈر کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز مکمل طور پر صبح سے شام تک بند رہے۔
ڈیرہ مراد جمالی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی پی میدان میں اترچکی ہے، 27 فروری کو کراچی سے نکلیں گے اور اسلام آباد جائیں گے، سلیکٹڈ کے گھبرانے اور حساب دینے کا وقت آچکا ہے۔ بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کی تحصیل تمبو میں بااثر سیاسی شخصیت سردار غلام رسول عمرانی کے گرینڈ شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ موجودہ حکومت سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے، اب پارلیمان کا اعتماد بھی اٹھنا چاہیے۔
مچھ: سینئر صحافی سیاسی معاشی اوراقتصادی امور کے ماہر لالا صدیق بلوچ کی چوتھی برسی پر مچھ بولان کے سیاسی سماجی حلقوں نے ان کی سیاسی و صحافتی میدان میں اعلیٰ خدمات کو بھی سراہا گیا اور خراج تحسین پیش کیا گیا مامابلوچستان کی ایک توانا آواز تھے۔
نوشکی : چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کا عمل متاثر ہو رہا ہے اور بلوچستان کو خوشحالی سے روکنے کیلئے یہ بزدلانہ کاروائیاں ہیں۔ بلوچستان خوشحال ہو گا تو یہ پورے خطے کے لئے ایک طاقت بن کر ابھرے گا دہشتگردوں کے حملوں اور کاروائیوں سے بلوچستان کی خوشحالی اور ترقی کو روکنے نہیں دیا جائے گا دہشتگردوں کو کبھی بھی ملک کو غیر مستحکم کرنے کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
ڈیرہ مراجمالی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ بلو چستان میں آئند ہ عام انتخابات میں راتوں راتوں بنے والی جما عتوں کا خاتمہ ہو گا ، بلو چستان کے عوام نے پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ، صوبے سے لانگ مارچ میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے ، پیپلز پارٹی نے بلو چستان کی محرومیوں کے ازالے کی بنیا د رکھی ہے صوبے کے عوام آئند ہ انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی کو موقع دیں ۔
نوکنڈی: بی این پی کے سابق ضلعی جوائنٹ سیکرٹری یوسف ساسولی نے شہید اسد جان مینگل اور شہید احمد شاہ بلوچ کی برسی پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ قومی تحریک کے سرخیل سردار عطاء اللہ مینگل کے لخت جگر شہید اسد جان مینگل اور اسکے دوست شہید احمد شاہ بلوچ پہلے لاپتہ بلوچ شہداء ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر بلوچ قومی تحریک کی آبیاری کی۔
دالبندین: دالبندین نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر یار محمد مینگل،جنرل سیکرٹری وقار ریکی،سینئر نائب صدر اقبال ریکی، ہیومن رائٹس سیکرٹری ابر اہیم مینگل ،ترجمان ابراہیم ریکی، لیبر سیکرٹری نصیر ریکی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ثناء اللہ ریکی،حاجی کریم بخش حسنی،خلیل احمد، امام بخش ودیگر نے دالبندین پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضلع چاغی کے لوگوں کا تمام ذریعہ معاش بارڈرز کے ساتھ وابسطہ ہیں سرحد سے تیل کے کام کو محدود کرنے پر ہماری جماعت نے ہر وقت آواز اٹھائی ہے۔
چمن: شہیداسلام مولانامحمدحنیف رح کے جانشین جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء مولانا مفتی محمدقاسم نے جامعہ اکرم العلوم کریم آباد بمعرفت شیخ الحدیث علامہ مولانا عبدالکریم کے سالانہ جلسہ دستاربندی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دینی مدارس مساجد وعلماء تحفظ کے لئے ہر میدان میں لڑینگے پاکستان علماء کرام کے قربانیوں سے وجود میں آیا علماء نے اس کو قرارداد مقاصد اور اسلامی دفعات پر مبنی متفقہ آئین دیاہے۔