قلات: قلات کے علاقے گیاواندراہ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جا ں بحق ہوگئے ہیں قلات لیویز کے مطابق قلات سے پچاس کلومیٹر دور گیا۔
Posts By: نامہ نگار
حب شاہراہ کو چند مہینے میں مکمل کر لیا جائے گا،اسلم بھوتا نی
حب: لسبیلہ گوادر سے منتخب رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے حب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حب شہر میں خستہ حال قومی شاہراہ کی مرمت کے کام کے ٹینڈرز تین مرتبہ ہوئے مگر کسی ٹھیکیدار نے حصہ نہیں لیا بار بار ایک ٹھیکیدار کی شرکت کی وجہ سے محکمہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے ٹھیکہ دینا مناسب نہیں۔
جیل لیڈی کانسٹیبلز کے قاتلوں کو کڑی سزا دلوائیں گے،اسلم بھوتانی
حب : لسبیلہ گوادر سے منتخب رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی گڈانی جیل میں قتل ہونے والی لیڈی کانسٹیبل کے گھر گڈانی پہنچ گئے لواحقین سے تعزیت کی۔
مچھ بولان میں آئل ٹینکر الٹنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے
مچھ: مچھ تیل سے بھری ٹینکر الٹ گیا 3افراد زخمی تیل سڑک پر بہہ گیا پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر عین اسوقت بارش کا جم کر برسنا باعث رحمت بن گئی اور سڑک پر بہہ والے تیل کو بارشی پانی اپنے ساتھ لے گئی او ر پھسلن ختم ہوتے ہی قو می شاہراہ ہرطرح کی ٹریفک کیلئے بحال ہوگئی۔
اوچ پاور سے مقامی افراد کو بیدخل کرنے پر مزدوروں کا شدید احتجاج
ڈیرہ مراد جمالی : اوچ پاور پلانٹ ڈیرہ مراد جمالی میں پاور پلانٹ کی سالانہ شیڈون کے دوران مقامی مزدوروں کو بے دخل کرنے ودیگر صوبوں سے لیبر منگوانے پر مزدروں کا احتجاج اور بلوچستان عوامی پارٹی کے سنیئررہنما سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد سے ملاقات مسائل سے آگاہ کیا تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے اوچ پاور پلانٹ میں سالانہ شیڈون کے دوران پاور پلانٹ میں ضروری کام کے سلسلے میں سینکڑوں کی تعداد میں دیگر صوبوں سے مزدور منگوانے اور مقامی مزدوروں کو نظر انداز کرنے کے خلاف مقامی مزدوروں نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔
صحبت پور میں نجی کلینکوں کیخلاف کارروائی، ضلع بھر کے میڈیکل پریکٹیشنرز نے احتجاجاً کام بند کردیا
صحبت پور: محکمہ صحت کا پرائیویٹ پریکٹیشنرزکیخلاف کاروائی متعددکلینکس سیل۔پرائیوئیٹ پریکٹیشنرز کے کلینکس کی بندش کیخلاف ضلع بھر میں پرائیوئیٹ پریکٹیشنرزاور میڈیکل اسٹورزاحتجاجاََ بند عوام کو شدیدمشکلات کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے ضلع صحبت پور میں پرائیوئیٹ پریکٹیشنرزکیخلاف کاروائی متعددکلینکس بند۔
وفاقی حکومت کیساتھ ذاتی مفادات نہیں چھ نکات کا معاہدہ ہوا ہے، اختر مینگل
کرخ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سربراہ قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے وفاقی حکومٹ کے ساتھ کسی وزارت یا ذاتی مفادات کے لئے ہمارے پارٹی کامعاہدہ نہیں ہوا ہے بلکہ چھ نکات پر معاہدہ ہوا ہے ایک سال گزرنے کے باوجود سست روی پر ہمارے پارٹی کے تحفظاٹ ہیں حلقہ انتخاب سمیت صوبہ کے عوام کے مشکلات اور مسائل سے بخوبی اگاہ ہوں۔
ڈیرہ اللہ یار میں مقیم افغان باشندوں کا ریکارڈ مرتب ہونا شروع
ڈیرہ اللہ یار: بلوچستان حکومت کی ہدایت پر ڈیرہ اللہ یار میں مقیم افغان باشندوں کا ریکارڈ مرتب ہونا شروع ہوگیا ہے مختلف علاقوں میں سکونت پذیر افغان باشندوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
سبی چاکر خان رند یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے امتحانات جاری ہیں
سبی: میر چاکر رند یونیورسٹی میں پہلی سیشن کے لئے مختلف کلاسوں کے لئے طلباء و طالبات ایڈمیشن ٹیسٹ دے رہے ہیں،کامیاب امیدواروں کو میر چاکر خان رند یونیورسٹی میں داخلہ دیا جائے گا،طلباء و طالبات کا داخلہ میرٹ پر ہوگا۔
حب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہندو تاجر ہلاک
حب : جمعہ خان ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہندو تاجر اشوک کمار ہلاک ہوگے پولیس کے مطابق واقعہ کے متعلق تفتیش کررہے ہیں۔