ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں تیزاب گردی کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے نامعلوم افراد نے مکان کی دیوار پھلانگ کر صحن میں سوئے ہوئے میاں بیوی سمیت دو سگے نوجوان بھائیوں پر تیزاب چھڑک دیا۔
Posts By: نامہ نگار
مولانا محمد حنیف کی شہادت پر انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش کیوں ہیں،چمن میں اجتماع
چمن: مولانا محمد حنیف کے فاتحہ خوانی کے موقع پر تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق سنیٹر حاجی لشکری رئیسانی، سابق سنیٹر حافظ حمداللہ، ایم پی اے مولانا نوراللہ،صوباء مشیر حاجی مٹھاخان کاکڑ، وزیر اعلی کے مشیر کیپٹن عبدالخالق اچگزء، تبلیغی جماعت بلوچستان کے امیر ڈاکٹر روح اللہ،جییوآء نظریاتی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالقادرلونی،سابق صوبائی وزیر حاجی نصیر احمد باچاخان، حاجی عبدالشکور خان غبیزء، حاجی عبدالکریم خان غبیزء،حاجی حبیب اللہ کاکوزء، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان اچگزء،اھلسنت والجماعت بلوچستان کے امیر مولانا محمد رمضان مینگل، جے یوآء کے رکن مرکزی شورای مولانا محمد جمیل دوتانی، حاجی عبدالصادق خان نورزء، نے کہاہے کہ شھید اسلام مولانا محمد حنیف صاحب رحمہ اللہ تعالی امت مسلمہ کا سرمایہ تھا حسب توقع مولانا محمد حنیف صاحب کی شہادت پر ہم اکیلے رو رہے ہیں۔
پاک ایران سرحد پر زائرین کو سہولیات فراہم کی جائینگی،ڈی سی چاغی
چاغی: پاک ایران سر حدی شہر میرجاوا میں پاکستانی اور ایرانی حکام کے درمیان اجلاس کا انعقاد،پاکستانی وفد کی سربرائی ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خجک کرر ہے تھے اجلاس ایران کے سر حدی شہر میر جاوا میں منعقد ہوا۔
حکومت امن وامان ہمیں ٹھیکے میں دے،مولانا شیرانی
چمن: مولانا محمد حنیف شہید کے فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری رہا مولانا محمد شیرانی حافظ حمداللہ کی فاتحہ خوانی کیلئے آمد اس موقع پر مولانا محمد شیرانی نے خظاب میں کہاکہ شہید کبھی مرتے نہیں وہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ہم نے ایسے کہی قربانیاں دی ہے اور دیتے رہینگے۔
پنجاب حکومت بلوچ طلبہ پر تشدد کیخلاف کارروائی کرے، بی این پی عوامی
دالبندین: بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے جنرل سیکٹری شہزاد نوتیزئی حاجی سمیع اللہ شہی حاجی رحمت اللہ نوتیزئی وہاب بلوچ بابو زمان بلوچ سیف اللہ کشانی نائب صدر ظاہر حسنزئی فنانس ظہور کمبلے نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں بلوچ طلباء پرجو تشدد کیا گیا اورانکو گسیٹ کر یہ ایک بزدلانہ فعل ہے ہم پرزور مذمت کرتے ہیں پنجاب یونیورسٹی میں نہتے بلوچ طلباء پر حملہ سازش ہے۔
سلیکٹڈ حکمرانوں نے عوام کو مایوس اور ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے،جمعیت بلوچستان
ڈیرہ اللہ یار: جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن صوبائی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ مقتدر قوتوں کی سلیکٹڈ حکومت نے ملک اور ملکی اداروں کو تباہ و برباد کر دیا ہے ملکی معیشت آج جس نہج پر پہنچی ہے ماضی میں اسکی ایسی کوئی مثال نہیں ملتی مہنگائی اقربا پروری اور انتقام کی سیاست کو پروان چڑھا کر جمہوری قوتوں کو دیوار سے لگانے کی منظم کوشش کی جارہی جمعیت علماء اسلام ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے ہر جدوجہد کرنے کو تیار ہے۔
5ہزار لاپتہ افراد کی فہرست حکومت کو فراہم کردی ہے،حکومت 6نکات پر عملدرآمد نہیں کررہی ہماری مایوسی میں اضافہ ہورہا ہے،اختر مینگل
نوشکی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کے ساتھ 6 نکات کے حوالے سے عمل درآمد کے حوالے سے نہ مکمل طور پر مطمئن ہیں اور نہ ہی عمل درآمد کے حوالے سے نتائج حوصلہ افزا ہیں۔
آزادی مارچ کے ذریعے پاکستانی قوم کو موجودہ حکمرانوں سے نجات دیں گے، جمعیت بلوچستان
سبی: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرو رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا کہ غداروں کو نکالنے اور کشمیر کو بچانے کے لئے 22کڑور عوام کے ساتھ اکتوبر کوسلام آباد کی جانب جائیں گے اور آزادی مارچ کے زریعہ پاکستانی قوم کو موجود ہ حکمرانوں سے آزادی دلائیں گے،حکمران آزادی مارچ کو ناکام بنانے کے لئے تمام حربے استعمال کرئے گی لیکن اس کے باوجود آزادی مارچ کامیاب ہوگی اور غداروں کو دھکے لگا کر باہر پھینکں گے،
پاکستان 27رمضان کو وجود میں آیا ہے کوئی شکست نہیں دے سکتا،جنرل وسیم اشرف
نوکنڈی: کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل محمدوسیم اشرف کا نوکنڈی کا پہلادورہ تفصیلات کے مطابق کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹنینٹ جنرل محمدوسیم کے نوکنڈی آمدپر تفتان رائفلزنوکنڈی ہیڈکوارٹرکے ہال میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سیندک، تفتان، ماشکیل نوکنڈی اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے قبائلی معتبرین نے شرکت کی۔
پاک افغان بارڈر دو دن کیلئے آمدورفت بند رہے گا
چمن: چمن افغانستان میں ہونے والے صدراتی الیکشن کے باعث پاک افغان بارڈر 27اور28ستمبر کو ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند رہے گا۔