گوشت تو غریب کیلئے خواب بن گیا، سبزیاں کھانے کیلئے بھی شہری ترس گئے، درزی ہو یا حمام مالکان سب نے لوٹ مار شروع کررکھی ہے، مچھ کے شہریوں کی کون سنے گا؟

Posted by & filed under مزید خبریں.

مچھ: مچھ مہنگائی بے قابو اشیاء خوردنوش کی قیمتیں قوت خرید سے باہر گوشت کھانا خواب بن گیا فروٹ سبزیاں اور مشروبات کی قیمتیں بھی آسمان کو پہنچ گئی درزی اور حمام مالکان بھی لوٹ مار میں مصروف شہری منافع خور مافیا کے رحم وکرم پر انتظامیہ خاموش پوچھنے والا کوئی نہیں۔

دالبندین ڈاکو گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے مالیت کا پیٹرول و ڈیزل لے اڑے

Posted by & filed under بلوچستان.

دالبندین: دالبندین ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر گاڑی کو لوٹ لیا تفصیلات کے مطابق دالبندین اور گردی جنگل کے درمیانی راستے میں گزشتہ روز علی الصبح نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے آٹوز پرزہ جات سے لوڈیک اپ گاڑی کو لوٹ لیا ڈرائیور عید محمدمندا زئی مینگل کے مطابق گاڑی میں 12 لاکھ روپے سے زائد کے سامان تھے کہ مسلح ڈاکو سامان لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سبی شدید گرمی، شہر سنسان لوگ گھروں میں محصور

Posted by & filed under پاکستان.

سبی : سبی اور گردونوح میں شدید گرمی،دوپہر سے ہی بازار اور گلیاں سنسان ہو گئے،کاروبار مفلوج،لوگ گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے،گرمی کی شدت کے باعث دوپہر کو پنکھوں،ایر کولر ز اور ایر کندیشنز نے کام کرنا چھوڑ ددیا،گرمی کی شدت میں مذید اضافہ ہوگا۔

قلات سے 3بچوں کا اغواء ناکام، ملزم بچے چھوڑ کر فرار

Posted by & filed under پاکستان.

قلات : قلات نامعلوم نقاب پوش اغوا کار 3بچوں کو کلی کوئنگ سے اغوا ء کرکے اپنے ساتھ لے گئے،ضلعی انتظامیہ کی اطلاع ملتے ہی شہر کی داخلہ وخارجی راستوں کی ناکہ بندی کرنے پر اغواء کار بچوں کو ویرانے میں چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یوسف عزیز مگسی نے بلوچستان میں منظم سیاست کی بنیاد رکھی، عبدالرسول بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ اللہ یار : بلوچستان سنڈے پارٹی جعفرآباد کی نشست بیاد یوسف عزیز مگسی رند ہاوس ڈیرہ اللہ یار میں منعقد ہوا۔ علمی ادبی فکری نشست میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی عبدالرسول بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنڈے پارٹی جیسے نشستوں کی کافی عرصہ پہلے ضرورت تھی۔ جب ہمارے سینئر دوست ہم میں موجود تھے۔ پھر بھی دیر آمد درست آمد۔

نوشکی انتظامیہ اور پولیس کیخلاف پروپیگنڈہ کرنیوالوں سے سختی سے نمٹیں گے، ڈی سی کا اعلان

Posted by & filed under مزید خبریں.

نوشکی : نوشکی انتظامیہ اور پولیس کو مفاد پرست ٹولہ اپنی ذاتی مفادات کے لیے بلیک میل کرنا چاہتے ہیں پولیس اور انتظامیہ محدود وساہل کے باوجود اپنی آہینی ذمہ داریاں بہتر انداز میں نھبارہے ہیں عوام اور اداروں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے والے اپنی مزموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔

تفتان میں طوفانی ہواؤں سے بجلی کے کھمبے زمین بوس ہو گئے

Posted by & filed under پاکستان.

تفتان : گزشتہ دنوں تفتان میں طوفانی ہواوں کے چلنے سے مغربی کلی میں تین بجلی کے کھمبے گر گئے آج ان کی باقاعدہ طور پر نئے کھمبے نصب کیے جارہے ہیں واضح رہے کہ واپڈا لائن سپریڈنٹ بشیر احمد بادینی سے گزشتہ دنوں قبائلی رہنما حاجی اللہ نذر محمد حسنی اور رسالدار میجر تفتان محمد اکبر خان نے بات چیت کیا تھا کہ وہ ان کھمبوں کا بندوبست کر دیں گے۔