
ڈھاڈر: وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی رکن صوبائی اسمبلی چیف آف رند قبائل سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ جمہوریت کو بچانے کے دعویدار اصل میں اپنی کرپشن کو بچانے کیلئے ایک پیج پر آئے ہیں ن لیگ اور پی پی پی کی حکومتوں نے عوام کو قرضوں کے منوں مٹی بوجھ تلے دبا دیا ملک کی معیشت کی ابتری کے ذمہ دار بھی یہی لوگ ہیں،ضلع کچھی میں حالیہ بارشوں کے بعد تباہی سے انتا ریلیف متاثرہ خاندانوں کو نہیں مل سکا۔