لہڑی،مین ٹرانسمیشن لائن کے تار چوری, علاقے میں تاریکی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ مراد جمالی: لہڑی شہر کو بجلی فراہم کرنے والی 33کے وی کی مین سپلائی لائن کے پانچ کھمبوں کی تاریں کاٹ کر فرار ہوگئے علاقے میں بجلی کی سپلائی معطل ہونے سے شدید گرمی میں روزہ دار تڑپ اٹھے واقعہ کے بعد مقامی لیویز سابق وفاقی وزیر میر دوستین خان ڈومکی موقع پر پہنچ گئے۔

سوراب، ماہ صیام میں مہنگائی عروج پر

Posted by & filed under پاکستان.

سکندرآبادسوراب: شہیدسکندرآبادمیں ماہ صیام میں جاری گران فروشی کاسلسلہ تھم نہ سکا،انتظامیہ کی رسمی اقدامات کوہوامیں اڑاکرمنافع خورشہریوں سے منہ مانگی قیمتیں وصول کررہے ہیں مگرپوچھنے والاکوئی نہیں،عوامی وسماجی حلقوں کاپرائس لسٹ پرعملدرآمدیقینی بنانے کے لئے سنجیدہ اورموثراقدامات کامطالبہ۔

ملک کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے کبھی سنجیدہ کوشش نہیں ہوئی، حکمرانوں نے بلوچستان کو کرایہ کا مکان سمجھ رکھا ہے، اختر مینگل

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائد سابق وزیراعلیٰ بلوچستان رکن ِ قومی اسمبلی سرداراختر جان مینگل نے کہاہے کہ اس ملک کو فلاحی ریاست بنانے کے لئے آج تک سنجیدگی سے کوششیں نہیں کی گئی اور نہ ہی عوام کی خوشحالی کے لئے سوچا گیا یہی وجہ ہے کہ آج بلوچستان کے لوگ زندگی کی جس کرب اور کٹھن دور سے گزررہے ہیں وہ حالت بیان کرنے کے قابل بھی نہیں، حکمران دعویٰ کرررہے ہیں۔

تحصیل نوکنڈی اور یک مچ کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا گیا

Posted by & filed under پاکستان.

دالبندین : دالبندین گرڈ اسٹیشن سے سب تحصیل یک مچ اور تحصیل نوکنڈی کو بجلی کی سپلائی شروع یک مچ کو 11کے وی اور نوکنڈی کو 33کے وی کی ٹرائسمیشن لائن کے ساتھ باقاعدہ بجلی کی سپلائی شروع کردی گئی۔

صوبے میں 15ہزار آسامیوں پر اساتذہ بھرتی کرینگے، محمدخان لہڑی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اوستہ محمد : مشیر تعلیم محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں 15 ہزار سے زائد آسامیوں پر بے روزگار اور قابل اساتذہ بھرتی کریں گے، بھر پور کوشش ہے کہ صوبے میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنائے، صوبے کے خستہ حال سکولوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے صوبائی حکومت اقدامات کررہی ہے، جعفرآباد اور نصیرآباد میں پہلے مرحلے میں ہائی اور مڈل سکولوں میں بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرارہے ہیں اس کے بعد پرائمری سکول میں بھی بائیومیٹرک سسٹم لائیں گے۔

قلات، قومی شاہراہ پر ایک اور ٹریفک حادثہ 3افراد جاں بحق، 2زخمی

Posted by & filed under مزید خبریں.

قلات: قلات میں سنگداس کے قریب قومی شاہراہ پر کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات میں ابتدائی طبعی امداد کے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔