دالبندین: چاغی کے مختلف پہاڑی علاقوں سے ایک ہفتے کے دوران تین لاشیں برآمد ۔
Posted by نامہ نگار & filed under مزید خبریں.
دالبندین: چاغی کے مختلف پہاڑی علاقوں سے ایک ہفتے کے دوران تین لاشیں برآمد ۔
سبی: سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع سے بیساکھی کا تہوار منانے کے لئے جانے والے 150 ہندو یاتری کو بحفاظت رات گئے شوران پہنچا دیا گیا ہے ،اتوار کے روز بسوں کے ذریعے شوران سے گندا واہ پہنچایا گیا ،متاثرہ ہندو یاتری گندا واہ سے اپنے اپنے علاقوں کو جائیں گے ۔
مچھ: نیشنل پارٹی کا مچھ میں خودساختہ مہنگائی صفائی کی ناقص صورتحال بلدیاتی فنڈز میں خردبرد اور چیف آفیسر مچھ کے غیر حاضری طبی سہولیات کے فقدان سمیت دیگر درپیش مسائل کے حوالے سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا۔
حب : اسپیکر بلوچستان میر قدوس حب پہنچے حب میں نصیر بزنجو اور خلیل بزنجو کے والد کے وفات پر اظہار تعزیت کیا انہوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگردی کے عمل کا مذمت کرتا ہوں یہ دشمن کا بزدلانہ وار ہے بلوچستان کا عوام ملک کر دشمن کا مقابلہ کرسکتا ہے ۔
قلات: قلات میں ڈپٹی کمشنر کی کاروائی کئی سالوں سے بند دوگرلز اسکولوں کو واہگزار کر لیا دونوں اسکولوں پر بااثر افراد نے قبضہ کر لیا تھا دونوں اسکولوں کو تعلیمی سرگرمیوں کے لیئے کھول دیا گیا ہیں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
شہید سکندرآباد سوراب : تحصیل گدر کے علاقہ شانہ میں ٹیوب ویل کے قریب تخریب کاری کی غرض سے نصب بم ناکارہ بنانے کے دوران زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں اسپیشل برانچ کے اے ایس آئی علی حیدر شہید ہو گیا۔
ڈیرہ مراد جمالی: نصیر آباد کے بڑھتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کے لیے کامریڈ تاج بلوچ کی قیادت میں ڈیرہ مراد جمالی سے کوئٹہ کے لیے سیاسی سماجی شخصیات نے لانگ مارچ شروع کردی سینکڑوں کی تعداد میں عوام نے رخصت کیا ۔
مستونگ: حکومت کے تعلیمی ایمرجنسی کے بلند وبانگ دعوے دھرے کہ دھرے رہ گئے مستونگ ضلع میں تعلیمی اداروں کی حالت زار انتہائی قابل توجہ ہیں اکثر مقامات پر اسکولز کے بلڈنگز خستہ حال ہو کر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکے ہیں ۔
چمن : چمن بائی پاس روڈ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل لاش ورثاء کی جانب سے سول ہسپتال کے شعبہ حادثات کے سامنے رکھ کر احتجاج ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ شفقت انور شاہوانی کی قاتلوں کی گرفتاری کایقین دہانی پر ورثاء نے لاش دفنادیا ۔
Posted by نامہ نگار & filed under مزید خبریں.
خضدار: میونسپل کارپوریشن خضدار کے ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے سخت گیر احتجاجی مظاہرہ، پاکستان ورکرز فیڈریشن اور مزدور اتحاد کے ساتھ مل کر میونسپل کارپوریشن ملازمین نے احتجاج کیا، میونسپل کارپوریشن کے دفاتر کو تالا لگا کر آفیسر ز کو دفاتر میں بیٹھنے نہیں دیا گیا۔