پی ایس ڈی پی میں شامل منصوبوں کے فنڈز لیپس ہونا آفیسران کی نااہلی ہے ، سرفراز ڈومکی

Posted by & filed under مزید خبریں.

سبی:  صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت بلوچستا ن تمندار اقوام ڈومکی سردار سرفراز خان ڈومکی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں کی جلدازجلد تکمیل میں کسی صورت غفلت ولاپرائی نہ کی جائے پی ایس ڈی پی میں لائی جانے والی اسکیمات کے فنڈز واپس جانا محکمہ کے آفیسران کی نااہلی ہے تمام وسائل محکموں کے مسائل کو حل کرنے میں صرف کروں گا کسی کام میں کسی قسم کی غفلت ولاپرائی قبول نہیں کی جائے گی ۔

وڈھ،زمینداروں کا بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج

Posted by & filed under پاکستان.

وڈھ: خضدار میں وڈھ کے مقام پر زمینداروں نے بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا۔ تفصیل کے مطابق زمینداروں نے مین آر سی ڈی کوئٹہ کراچی شاہراہ کو صبح سات بجے سے ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بلاک کرکے سراپا احتجاج کیا۔

نایاب پرندے کونج کی بے دریغ شکار جاری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ؒ ؒ لورالائی : نایاب پرندے کونج کا بے دریغ شکار جاری ہے شکاریوں نے مختلف علاقوں میں ڈیرے ڈال دئیے ۔ محکمہ جنگلی حیات صرف زبانی جمع خرچ کرنے کے سوائے کچھ نہیں کرتے دوسرے طرف لورالائی تحصیل میختر میں جنگلات کے کٹائی بے دریغ جاری ہے ایکٹنگ رینجر لورالائی چوکی پر لکڑی لانے والوں سے فی لوڈ ہزاروں روپے لیتے ہیں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر صرف تماشہ دیکھے رہے ہے ۔

سیندک پروجیکٹ پاک چین دوستی کامظہر ہے علاقے کی ترقی کیلئے کام کرینگے،چینی کمپنی

Posted by & filed under پاکستان.

دالبندین: چینی کمپنی ایم آر ڈی ایل کے صدر خوشوپنگ نے کہا ہے کہ سیندک پروجیکٹ پاک چین دوستی کی ایک کڑی ہے اس سلسلے میں مقامی لوگوں کی معاشی اور معاشرتی ترقی کے لیے اپنا ہر ممکن کردار ادا کررہے ہیں۔

چاغی،خالی آسامیوں پر بھرتی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

Posted by & filed under پاکستان.

دالبندین: ضلع چاغی رخشان ڈویژن کا حصہ بننے سے خالی آسامیوں پر نوجوانوں کی بھرتی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا بے روزگار نوجوان پریشان حکام غافل تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت نے چند ماہ قبل ضلع نوشکی ضلع چاغی کو کوئٹہ ڈویژن سے علیحدہ کر کے ضلع خاران و ضلع واشک کو قلات ڈویژ ن سے نکال کر رخشان کے نام پر نیا ڈویژن بنایا جس کا تاحال انتظامی ڈھانچہ نہیں بنایا جاسکا چند دن کے لئے خاران تو چند ہفتوں کے لئے نوشکی کو ڈویژن کا ہیڈ کوارٹر بنایا جاتا ہے ۔

ڈیرہ اللہ یار،گاؤں لعل بخش کھوسہ کے مکینوں کا احتجاجا پولیو مہم کا بائیکاٹ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

جعفرآباد :  ڈیرہ اللہ یار کے نواحی گاؤں لعل بخش کھوسہ کے مکینوں نے احتجاجا اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرتے ہوئے پولیومہم کا بائیکاٹ کر لیا پولیو ٹیم کو گاؤں سے بھی نکال دیا ۔

چمن پاک افغان سرحد پر ہر عمر کے افراد کیلئے پولیو ویکسنیشن کا مہم شروع

Posted by & filed under بلوچستان.

چمن:  پاک فغان سرحد پر پولیو آل ایج ویکسینیشن کا باقائدہ افتتاح کر دیا گیابارڈر پر آنے جانے والیتمام عمر کے افراد کی ویکسینیشن کا افتتاح پولیو کے صوبائی کوارڈینیٹر راشد رزاق، ڈپٹی کمشنر شفقت انور شاہوانی، ڈی ایچ او فاروق سرور، کرنل سلمان ،ایم ایس ڈاکٹر عصمت اللہ، ایریا کوارڈینیٹر ڈاکٹر شمس اللہ کاکڑ،افتاب کاکڑ ودیگر نے پاک افغان سرحد پر آنے جانے والے افراد کو پولیو کے دو قطرے پلا کر کیا ۔