مستونگ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکٹری جنرل سینیٹرڈاکٹرجہانزیب جمالدینی مرکزی لیبرسیکرٹری چیئرمین منظوربلوچ مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسٰی بلوچ نے کہا کہ بی این پی کے چھ نکات پیچیدہ مسئلہ نہیں تھا یہ بلوچ قوم کے حقوق کا ضامن نکات تھے وقت و حالات نے ہمارے اس موقف کو سچ ثابت کردیا سی پیک کی سرمایہ کاری میں بلوچستان کا حصہ زیر زمین وسائل کا مالک اہل بلوچستان ساحل سمندر سیندک ریکوڈک دلبند کے مالکانہ حقوق ہمارے ہیں ۔
Posts By: نامہ نگار
دالبندین ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈرائیو ر جاں بحق ایک شخص زخمی
دالبندین: دالبندین میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ٹینکر ڈرائیور جاں بحق کلینر زخمی ہوگیا۔ لیویز نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ لیویز کے مطابق واقعہ دالبندین میں ڈھڈر کے قریب پیش آیا ایک ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر لوٹنے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے ٹینکر ڈرائیور شاہ بیگ کو قتل کردیا ۔
جام کمال کی سربراہی میں صوبے میں تبدیلی کا عمل شروع ہو گیا ہے،نصیب مری
کوہلو: صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری اپنے حلقہ انتخاب کوہلو کے دورے پر پہنچ گئے قبائلی عمائدین اور پارٹی ورکرز سمیت سینکڑوں چاہنے والوں نے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور ملاقات کی تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے وزارت سنبھالتے ہی مختصر مدت میں کئی بار اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ کیا ۔
پنجگور: چتکان بازار میں کریکر دھماکے، 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی
پنگجور: اطلاعات کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
خضدار،مسلح افراد کی فائرنگ غلام محمد ثاقب غلامانی جاں بحق
خضدار: خضدار نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی لوک فنکار غلام محمد ثاقب غلامانی جاں بحق ۔
کوہلو نوابوں سرداروں کا گڑھ تھا آج نیشنل پارٹی کا سیاسی قلعہ بن چکا ہے،جان بلیدی ، محراب بلوچ
کوہلو : نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام شہید بابو بنگل مری کی پانچویں برسی کے موقع پر جلسہ، جس میں سابق ترجمان حکومت بلوچستان اور مرکزی سیکرٹری جنرل نیشنل پارٹی جان محمد بلیدی، مرکزی ممبر چئرمین محراب بلوچ سمیت مرکزی و صوبائی قائدین،ضلعی عہدیداروں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
بھاگ کو پانی دو لانگ مارچ کے شرکاء کولپور پہنچ گئے
مچھ: بھاگ ناڑی کو پانی دو پیدل لانگ مارچ کولپور پہنچ گئے کولپور پہنچنے پر نیشنل پارٹی نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی بی ایس او پجار ٹریڈ یونینز شہریوں اور معتبرین نے شاندار استقبال کیا پیدل لانگ مارچ 9روز سے بھاگ تا صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کیجانب سے گامز ن ہیں مالا مال صوبے کے باسی پانی جیسی نعمت کیلئے پیدل لانگ مارچ کرنے پر مجبور ہیں ۔
’’بھاگ کو پانی دو ‘‘پیدل لانگ مارچ کے شرکاء آج کولپور پہنچیں گے ،شاندار استقبال کی تیاریاں
مچھ: بھاگ کو پانی دو پیدل لانگ مارچ کرنے والے شرکاء کا مچھ پل پر سیاسی مذہبی سماجی علاقائی معتبرین کیجانب فقیدالمثال استقبال کیا گیا بی این پی نیشنل پارٹی جمعیت علماء اسلام جاموٹ قومی موومنٹ کان کن لیبر یونین مچھ بولان ترقی پسند محاذ عباسی کلہوڑا اتحاد کے رہنماؤں کا شرکاء سے یک جہتی حکومتی کاکردگی بے حسی پر شدید تنقید کا اظہار شرکاء بلند حوصلے کیساتھ صوبائی دارالحکومت کیجانب گامزن مطالبات تسلیم نہ کیے گیے تو احتجاج کو مزید وسعت دیں گے ۔
بھاگ کو پانی دو ، پیدل لانگ مارچ کے شرکاء مچھ پہنچ گئے
مچھ: بھاگ کو پانی دو تحریک مچھ میں داخل شرکاء کے پاؤں میں چھالے پڑ گئے دو کی حالت غیر نیشنل پارٹی بی این پی سماجی شخصیات کا پیدل لانگ مارچ کرنے والے شرکاء سے اظہار یک جہتی حکمرانوں کے بے حسی کی مذمت بنیادی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی زمہ داری ہوتی ہے ۔
پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے بھارت اور اسرائیل کا خواب چکنا چور کردیا ،غفور حیدری
قلات: مودی الیکشن جیتنے کے لیے مسلسل جنگی ماحول پیدا کررہا ہے ہماری افواج لائن آف کنٹرل پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے ۔