کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویز نے تخریب کا ری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بڑی تعداد اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر کوہلو منور حسین نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ لیویز فورس نے حساس ادارے کے اہلکاروں کے ہمراہ سوناری نالے میں تخریب کاروں کے کمپاؤنڈ کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔
Posts By: نامہ نگار
بیلہ، مسافر کوچوں میں تصادم ،چھ افراد زخمی
بیلہ: بیلہ سے سونارو جانے والی مسافر کوچ مخالف سمت سے آنے والی کوچ سے ٹکرا گئی چھ افراد زخمی ۔
بھاگ شہر میں پانی فراہمی کیلئے شہریوں کا لانگ مارچ جاری ، شرکاء کے پاؤں میں چھالے پڑگئے
ڈیرہ مراد جمالی : ضلع کچھی کی تحصیل بھاگ شہر کو پینے کے پانی کی عدم فراہمی پر بھاگ سے کوئٹہ کیلئے لانگ مارچ چوتھے روز میں داخل ہوگئی شرکاء لانگ مارچ کے پاؤ ں میں چھالے پڑنے کے باوجود سفر جاری لیکن کسی حکومتی نمائندے نے رابطہ نہیں کیا ۔
حکومت میں کمزوریوں کے باعث اندرو نی اختلافات ہیں، بلوچستان سمیت قومی وحدتوں کے استحکام کیلئے نئے عمرانی معاہدے کی ضرورت ہے ، نواب اسلم رئیسانی
سبی: سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان و چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت میں جو کمزوریاں ہے اور ہر دن ان کے درمیاں اختلافات جنم لیتے ہیں۔
ڈیرہ مراد، رفیق عمرا نی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاجی ریلی
ڈیرہ مراد جمالی: معروف کرکٹرشہید ٹیچر محمد رفیق عمرانی کے قاتلوں کی 20 روز گزرنے کے باوجو د ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف نصیرآباد کی آل پارٹیز پیپلز پارٹی بی این پی عوامی پاکستان تحریک انصاف جاموٹ قومی موومنٹ آل ملازمین اتحاد مذہبی جماعتوں رند قومی اتحاد شہری ایکشن کمیٹی کی کال پر انصاف ہاوس ڈیرہ مراد جمالی سے میر شوکت خان بنگلزئی وڈیرہ عرض محمد عمرانی کی قیادت میں بڑی ریلی نکالی گئی ۔
شہید رفیق کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے، ڈاکٹر حئی
ڈیرہ مراد جمالی : نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ بزرگ سیاستدان سابق سینیٹرڈاکٹرعبدالحئی بلوچ نے کہا کہ شہیدٹیچرمحمدرفیق عمرانی کی شہادت انتہائی افسوس ہے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں نصیرآباد پولیس امن امان قائم کرنے میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے ۔
لورالائی میں امن کی صورتحال خراب نہیں کرنے دیں گے ، بریگیڈیئر لیاقت علی
لورالائی: بریگیڈئر سیکٹر نارتھ لیاقت علی ڈی پی او برکت حسین کھوسہ نے لورالائی میں قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لورالائی میں گذشتہ کچھ عرصے سے دہشت گردی کے واقعات سے امن و امان خراب ہے ۔
حکومت عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھیننا چاہتی ہے، حافظ حمد اللہ
ڈھاڈر: پی ٹی آئی کی جعلی حکومت عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھیننا چاہتی ہے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے وابستہ افراد کی حکومت پر جائز تنقیدکو بھی برداشت نہیں کیا جاتا اور معاشی طور پر میڈیا کے پر کاٹ کر اسے مفلوج بنانے پر تلی ہوئی ہے ۔
دالبندین انتظامیہ کاگیراجوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے نوٹس
دالبندین : دالبندین ضلع انتظامیہ کی جانبسے گیراج والوں کو نوٹس کا اجراء تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے دالبندین بازار میں ناجائز تجاوزات کیخلافایکشن کے سلسلے میں لندن روڈ اسٹیشن روڈ راسکو ہ چوک اور دیگر اہم سڑکوں پر واقع گیراج سمیت سروس اسٹیشن والوں کو سڑکوں کے کنارے سے منتقلی اور دوسری جگہ پر شفٹ ہونے کیلئے ایک ہفتے کا الٹی میٹم جاری کردیا ہے ۔
سازش کے تحت بلوچستان کوتعلیمی پسماندگی کی جانب دھکیلا جارہاہے، ثناء بلوچ
ڈیرہ مراد جمالی : بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سابق سینیٹر ثناء بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تعلیمی پسماندگی کی جانب دھکیلا جا رہا ہے ماضی میں ہمارے بزرگ بلوچ قوم پرست سیاستدانوں نے بلوچستان یونیورسٹی سمیت اہم درس گاہوں کی بنیادیں رکھی ہیں ۔