دالبندین : صوبائی وزیر خزانہ میر محمدعارف محمدحسنی نے کہا ہے کہ ضلع چاغی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے پونے دو ارب روپے کی منظوری دے دی گئی ہے. ان کا کہنا تھا کہ ضلع چاغی کے پاک افغان سرحدی علاقوں کو سڑکوں کے ذریعے شہروں سے منسلک کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنا اور لوگوں کو صحت، تعلیم، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
Posts By: نامہ نگار
انڈیا کے ایجنٹوں کو بے تقاب کرینگے، جمعہ مری
کوہلو: پاکستان بلوچ یونٹی کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان جلسہ وائس چیئرمین میر خدابخش مری کی سربراہی میں بینک چوک کوہلو میں منعقد ہوا،جلسہ میں قبائلی عمائدین اور سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی جلسہ میں اوورسیز پاکستان بلوچ یونٹی کے چیئرمین اور سابق علیحدگی پسند رہنماڈاکٹر جمعہ خان مری نے بھی ٹیلفونک خطاب کیا۔
نوکنڈی ، ٹرالر ریت کے ٹیلوں میں دھنس گئی ، ٹریفک کی روانی متاثر
نوکنڈی: کوئٹہ تفتان شاہراہ توزگی وڈھ ٹنل میں ریت کے ٹیلوں میں ٹرالر دھنس جانے سے دونوں جانب سے مال بردار اور مسافر گاڑیاں پھنس گئی تفصیلات کیمطابق توزگی وڈھ میں گزشتہ کہیں ۔
حکمرانوں کے دعوے جھوٹ کے سوار کچھ نہیں، ڈاکٹر حئی
بھاگ: حکمران طبقہ ترقی کا دعوہ کرکے تھکتے نہیں حکمرانوں کے سب دعوئے محض جھوٹ کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں اقتدار کے مزے لوٹنے والے اپنے شاہانہ اخراجات میں روزانہ لاکھوں کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں لیکن آج بھی عوام زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔
سی پیک کیخلاف نہیں بلوچستان کے دشمن ہمارے دشمن ہیں ، ڈاکٹر جہانزیب
لورالائی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے بلوچ کالونی لورالائی میں بی این پی مینگل کے آرگنائزنگ کمیٹی کے تشکیل دینے اور عوامی رابطہ مہم کے موقع پر پارٹی کارکنوں اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے بلوچستان خصوصالورالائی میں پے درپے واقعات ڈی ائی جی افس لورالائی میں پولیس اہلکاروں اور پروفیسر ابراہیم ارمان کے پولیس کے ہاتھوں قتل کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کے غم کے اس گھڑی میں ہم انکے ساتھ ہیں اور انکے احتجاج کے بھر پور حمائت کرتے ہے ۔
تربت ، موسلا دھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی
تربت /تمپ: تربت کے مختلف علا قوں سمیت دشت اور بلیدہ میں موسلا دھار ، ندی نالوں میں طغیانی ،لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ضلع کیچ میں کئی سالوں کی قحط سالی کے بعد گزشتہ روز بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی جس سے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
حکمران اتحاد سے الگ نہیں ہورہے ، ہاشم نوتیزئی
نوشکی : بلوچستان نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت وفاقی حکومت کے اتحاد سے الگ نہیں ہورہی۔
حقوق کی بات کرنے پر ہمیں غدار کہا جاتا ہے ، وسائل پر ہمارا حق تسلیم کیا جائے ، اصغر اچکزئی
سبی: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وبلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سردار اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ خان عبدالغفارخان ( باچاخان ) اور خان عبدالولی خان کی سیاست عوام کیلئے تھی حقوق کی بات کرنے پر غدار کہا جاتا ہے ہمارے وسائل پر ہمارا حق تسلیم کیا جائے ۔
بجلی چوری اور ناقص کارکردگی پر کیسکو کے متعددافسران معطل
کوئٹہ+ڈیرہ مراد جمالی : کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے چیف ایگزیکٹوآفیسرنے ناقص کارکردگی پر تین لائن سپرنٹنڈنٹس کو معطل کردیاہے ۔معطل ہونے والوں میں لائن سپرنٹنڈنٹس سید سجادشاہ، محمدفیصل اور شہباز شامل ہیں ۔
کوئٹہ ،ڈاکٹر قینچی مریض کے پیٹ میں بھول گیا
سبی: کوئٹہ کے نجی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے دوران آپریشن مریض کے پیٹ میں قینچی بھول گئے ،مریض کو شدید تکلیف میں ڈویژنل ہسپتال سبی لایا گیا ،ایکسرے کرانے پر پیٹ کے اندر سے قینچی کی موجودگی ظاہر ہوئی ہے۔