
کوئٹہ+ڈیرہ مراد جمالی : کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے چیف ایگزیکٹوآفیسرنے ناقص کارکردگی پر تین لائن سپرنٹنڈنٹس کو معطل کردیاہے ۔معطل ہونے والوں میں لائن سپرنٹنڈنٹس سید سجادشاہ، محمدفیصل اور شہباز شامل ہیں ۔
کوئٹہ+ڈیرہ مراد جمالی : کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے چیف ایگزیکٹوآفیسرنے ناقص کارکردگی پر تین لائن سپرنٹنڈنٹس کو معطل کردیاہے ۔معطل ہونے والوں میں لائن سپرنٹنڈنٹس سید سجادشاہ، محمدفیصل اور شہباز شامل ہیں ۔
سبی: کوئٹہ کے نجی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے دوران آپریشن مریض کے پیٹ میں قینچی بھول گئے ،مریض کو شدید تکلیف میں ڈویژنل ہسپتال سبی لایا گیا ،ایکسرے کرانے پر پیٹ کے اندر سے قینچی کی موجودگی ظاہر ہوئی ہے۔
Posted by نامہ نگار & filed under مزید خبریں.
سبی : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری و سینیٹرڈاکٹر جہازیب جمالدینی نے کہا ہے بی این پی نے وزراتوں کو ٹھاکر دی ہیں جو ہمارے بچے غائب ہیں والدین ان بچوں کے منظر ہیں ان کو واپس کر دیں اور آج تک ساڑھے چار سو افراد کو چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب 150افراد کو اٹھایا گیا ہے ،بی این پی نے وزیر اعظم سے بلوچستان میں ڈیم بنانیکی بات کی ہے ۔
مستونگ: سول سوسائٹی مستونگ کے سربراہان سردار علی احمد پرکانی سردار اللہ نور پرکانی حاجی محمد یار علیزئی حاجی قادر بخش شاہوانی محمد آصف پرکانی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی ماہ گزرنے کے باوجود تاحال سانحہ درینگڑھ کے بیشتر شہدا اور زخمیوں کو حکومت کی جانب سیمعاوضوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ہیں ۔
بیلہ: سانحہ بیلہ کی تحقیقاتی ٹیم بیلہ پہنچ گئی ہونے والے حادثے کی جائے وقوع کا معائنہ کیاتحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کمشنر قلات بشیر احمد بنگلزئی اور کمیٹی کے ممبر ڈی آئی جی قلات رینج آغایوسف اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل،ڈی پی او لسبیلہ آغارمضان سمیت تمام افیسران نے متاثرہ ٹرک اور کوچ کا معائنہ کیا اور عینی شاہدین سے ملاقات کر کے ان کے بیانات قلم بند کےئے ۔
اوستہ محمد: اوستہ محمد شہر میں گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے صارفین شدید مشکلات سے دوچار کئی محلوں میں گیس نہ ہونے کے برابر صارفین پر بلوں کی بھرمار تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد شہر میں گیس ہونے کے باوجود غریب عوام لکڑیاں جلانے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔
ڈیرہ مراد جمالی : ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس نصیرآباد ریجن سی آئی اے پولیس نصیرآباد جعفر آباد کی غیر تسلی بخش کارکردگی پر بر ہم ہو گئے جبکہ جعفرآباد پولیس میں سن کوٹے میں جعلی بھرتی کی رپورٹ دینے والے او ایس آئی سمیت بارہ پولیس اہلکاروں کو طلب کر لیا گیاایک پولیس اہلکار کی ضبط کی گئی ایک سال کی سروس بحال کردی گئی تین پولیس اہلکاروں کے تبادلے ۔
مچھ: کچھی لنڈی کھوسہ میں بچے خطرناک جلدی امراض میں مبتلا چہرے سے دانے نکلتے ہیں اور پھوڑے کی شکل اختیارکرتے ہیں اور پھوڑوں سے کیڑے نکلنا شروع ہوتے ہیں ایک درجن سے زاید بچے جان لیوا مرض میں زندگی ور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔
Posted by نامہ نگار & filed under بلوچستان, مزید خبریں.
ڈھاڈر: ڈھاڈر میں بجلی گیس کی شدید خود ساختہ بحران کیلئے تمام سیاسی جماعتیں احتجاج پر مجبور سڑکوں پر نکل آئے عوام کو جان بوجھ کر بنیادی سہولیات سے محروم کیا جارہا ہے شٹر ڈاؤن ہڑتال کیموقع پر ریلی سے مقررین کا خطاب ۔
نوکنڈی: بلوچستان کے علاقہ سیندک پراجیکٹ کے ملازمین رہائشی ہٹس میں آتشزدگی ،متعدد ہٹس جل گئے ۔