نوکنڈی: بلوچستان کے علاقہ سیندک پراجیکٹ کے ملازمین رہائشی ہٹس میں آتشزدگی ،متعدد ہٹس جل گئے ۔
نوکنڈی: بلوچستان کے علاقہ سیندک پراجیکٹ کے ملازمین رہائشی ہٹس میں آتشزدگی ،متعدد ہٹس جل گئے ۔
سبی: رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شازین بگٹی نے کہا کہ حکومت پاکستان اور بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کی جانب سے قومی خوشحالی سروے یقیناًبلوچستان میں نچلی سطح پر خوشحالی کے لئے نئے باب کھولے گے، حکومت پاکستان اوربی آر ایس پی کی جانب سے گھر گھر سروے کے علاوہ مستقبل میں مختلف پروگرام چلانے سے لوگوں کو بنیادی سہولیت فراہم کئے جائیں گے جو ایک خوش آئند اقدام ہے۔
ڈیرہ مراد جمالی : ڈپٹی کمشنر نصیرآباد قربان علی مگسی نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے 27 ہائی سکولز میں بائیو میٹرک سسٹم لگایا جائے گا یہ بات انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصیرآباد حفیظ اللہ کھوسہ بھی موجود تھے ۔
حب : ڈام بندر میں ماہی گیروں کی پاٹیشن سے بنی مکانات میں آتشزدگی جیلی فش کے شکار میں استعمال ہونے والی ہزاروں ڈولکیاں جل کر خاکستر ۔
نوکنڈی: کوئٹہ تفتان شاہراہ این چالیس جا بجا ٹوٹ پھوٹ ،گڑھے اور ریت کے ٹیلوں سے ٹرانسپوٹرز اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے،تفصیلات کیمطابق این چالیس نوکنڈی سے تفتان درمیان راستہ عالم ریگ تا توزگی وڈھ سڑک جا بجا ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور دوسری طرف توزگی وڈھ ہوائیں چلنے سے ریت کے بڑے بڑے ٹیلے بن گئے ہیں جس سے گاڑیوں کی آمدورفت اور مسافروں کو ازیت وکرب کے علاوہ حادثات کے خطرے کو بھی رد نہیں کیا جاسکتا ہے ۔
کوہلو: گزشتہ ایک سال سے ضلع کوہلو شدید خشک سالی کی لپیٹ میں ہے تفصیلات کے مطابق ضلع کوہلو میں گزشتہ ایک سال سے بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں ۔
ڈھاڈر: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر ،بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر چیف آف رند قبائل سردار یار محمد رند نے اپنی رہائش گاہ چاکر ماڑی نغاری میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سیاست کے قائل ہیں مسائل سے آگاہ ہیں کچھی میں بجلی گیس کے بحران کو جلد حل کرلیا جائیگا عوامی توقعات کے عین مطابق ترقیاتی کاموں کے ذریعے حقیقی تبدیلی لائیں گے ۔
Posted by نامہ نگار & filed under مزید خبریں.
دالبندین : بلوچستان کے مسائل پر سنجیدگی سے توجہ دے رہے ہیں پاکستان کامستقبل بلوچستان سے وابستہ ہے ۔
Posted by نامہ نگار & filed under مزید خبریں.
دالبندین : ڈیوٹی سے غیر حاضری ہونے کی بناء پر 13لیویز اہلکارمعطل محکمانہ کارروائی شروع ۔
ڈیرہ مراد جمالی : نصیرآباد کی چار یونین کونسل قحط سالی کا شکار پینے کا پانی ناپید قیمتی جانور مرنے لگے بڑے پیمانے پر نقل مکانی علاقہ مکین ہزاروں روپے کے مقروض وزیراعلی بلوچستان کا اعلان کردہ خوراک کا پیکج پی ڈی ایم اے کی جانب سے کئی دن گزرنے کے باوجود پہنچ نہ سکا جبکہ حلقہ سے منتخب دو صوبائی وزراء رکن قومی اسمبلی کے آمد کی علاقے کی عوام راہ تکنے لگی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد میڈیکل ٹیم کے ہمراہ قحط زدہ علاقوں میں پہنچ گئے ۔