وفاق سے بلوچستان کو ملنے والے ساڑھے8سو ارب روپے کی کرپشن کی تحقیقات کی جائے ،سردار یار محمد رند

Posted by & filed under پاکستان.

ڈیرہ مراد جمالی : پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد خان رند نے چیف جسٹس آف پاکستان اور نیب کے چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ وفاق سے بلوچستان کی تعمیر وترقی اور بلوچ عوام کی احساس محرومی دور کرنے کیلئے ملنے والے ساڑھے آٹھ سو ارب روپے کرپشن کی میگا کرپشن کی فوری طور پر تحقیقات کی جائے ۔

نصیرآباد، اے ٹی ایف ٹریننگ کا خوف، پولیس اہلکار بیمار پڑگئے

Posted by & filed under مزید خبریں.

ڈیرہ مراد جمالی : نصیرآباد ریجن سے پولیس ٹریننگ کوئٹہ میں اے ٹی ایف کی ٹریننگ کیلئے جانے والے 103پولیس اہلکاروں سے27 پولیس اہلکار مختلف بیماریاں نکلنے پر واپس بھیج دیئے 30 غیر حاضر پولیس اہلکار وں کی ایک ایک دو دوسال سروس ملازمت کاٹ دی گئی ۔

دالبندین ، کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود عوامی منصوبے مکمل نہ ہو سکے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

دالبندین : دالبندین شہر کروڑوں خرچے ہونے کے باوجود مسائلستان بن گیاسیوریج سسٹم ناکارہ اسٹریٹ لائٹس بند بس اڈہ مذبحہ خانہ اور بکرا پیڑی کی تعمیر نہ ہوسکی شہریوں کی زندگی اجیرن تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ لاکھ افراد پرمشتمل ضلع چاغی کا ہیڈکوارٹر دالبندین شہر جدید دور میں بے پناہ مسائل شکار بنا ہوا ہے۔

چاغی ، منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

Posted by & filed under بلوچستان.

چاغی: تحصیل چاغی میں نشے کے عادی افراد کی تعداد میں اضافہ عوام سخت پریشان تفصیلات کے مطابق تحصیل چاغی کے بازار اورگردونواح میں چرس ، ہیروئن ، کرسٹار اور دیگر منشیات با آسانی دستیاب ہیں کلیوں اور بازار میں منشیات فروخت ہورہاہے پوچھنے والا کوئی نہیں ہے ۔

نصیر آباد ائیر پورٹ کی تعمیر کیلئے سروے مکمل

Posted by & filed under بلوچستان.

ڈیرہ مراد جمالی: بلوچستان کے سب سے بڑے زرعی ضلع نصیرآباد میں 25ہزار ایکٹر پر جدید ترین ایئر پورٹ تعمیر کرنے کیلئے محکمہ ریونیو نے سروے مکمل کر لیا گیا ہے آئندہ چند دنوں میں ٹیم جگہ اور زمین کا جائزہ لینے کیلئے نصیرآباد پہنچے گی ۔

حکومت اختر مینگل معاہدے پر عمل ہوتا نظر نہیں آرہا،الیکشن میں ناکامی پارٹی کے اندرونی اختلافات کے باعث ہوئی، نیشنل پارٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

حب : نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمدبلیدی نے کہا ہے کہ نیب انتقامی کارروائیاں کررہی ہے احتساب سب کا ہونا چاہئے موجودہ حکومت کی گڈگورننس باتوں کی حدتک ہے ۔

رخشان ڈویژن کے ہیڈکوارٹرکی منتقلی کے حق میں ریلی

Posted by & filed under پاکستان.

نوکنڈی:  نوکنڈی میں رخشان ڈویڑن ہیڈ کوارٹر دالبندین منتقلی کی حمایت میں آل سیاسی پارٹیز کی اپیل پر ریلی نکالی گئی جو مین بازار کے مختلف شاہراؤں سے ہوتا ہوا حمید چوک پہ جلسے کی شکل کی اختیار کرگئی۔

پاکستان کی اسلامی شناخت مٹانے کیلئے امریکہ بھر پور کوشش کررہا ہے،جمعیت بلوچستان

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیر مولانا قمر الدین جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر شیخ الحدیث سنیٹر مولانا فیض محمد ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری میونسپل کارپوریشن خضدار کے ڈپٹی میئر مفتی عبد القادر شاہوانی ، جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے ناظم انتخابات محمد صدیق مینگل نے کہا ہے کہ پاکستان کا اسلامی تشخص اس کی پہچان ہے اس پہچان کو مٹانے کے لئے امریکہ سمیت پوری دنیا کی کوشش ہے تاکہ اس کے نظریہ کو مٹایا جائے اور اس ملک کو ایک سیکو لر اسٹیٹ بنایا جائے اس مقصد کے لئے انہوں پاکستان میں کسی حدتک منصوبہ بندی کی ہے ۔

مستونگ میں گیس پریشر اور لوڈ شیڈنگ کامسئلہ حل کیا جائے ، نیشنل پارٹی

Posted by & filed under پاکستان.

مستونگ : نیشنل پارٹی کے ضلعی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے مستونگ شہر و گردنواح خصوصا پڑنگ آباد کاریزنوتھ مستونگ روڈتیری کھڈکوچہ سمیت پورے ضلع میں گیس پریشر میں کمی اور طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر کر منفی 2 سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی صارفین موسمی شدت سے نڈھال مختلف امراض میں مبتلا ہوگئے صبح سویرے گیس کے مین سپلائی بند کرکے رات گئے بحال کردیئے جاتے ہیں ۔

قبائلی تنازعات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، آغا موسیٰ جان

Posted by & filed under پاکستان.

مستونگ:  بی این پی کے مرکزی رہنما و ممتاز قوم پرست لیڈر پرنس آغا موسٰی جان احمد زئی نے کہا کہ قبائلی تنازعات سے قومیں زوال پذیری کا شکار ہوجاتے ہیں ان تنازعات کے خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔