سبی: سبی کے علاقے لونی روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا ،جدید اسحلہ سے شدید فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ،حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہوگئے ۔
Posted by نامہ نگار & filed under مزید خبریں.
سبی: سبی کے علاقے لونی روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا ،جدید اسحلہ سے شدید فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ،حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہوگئے ۔
ڈیرہ مراد جمالی:ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر نے کہا ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی سے اغوا اورمستونگ کے قریب قتل ہونے والے معروف تاجر رہنما حاجی محمد نواز مینگل کے کیس کے بارے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حاجی محمد نواز مینگل کے اغواء میں ملوث 2 اہم ترین منصوبہ ساز سمندر علی اور بیگ محمد کو سخت جدوجہد کے نتیجے میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
حب: دارو ہوٹل کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق متوفی کا تعلق صوبہ پنجاب سے بتایاجاتا ہے متوفی قابوس ہوٹل حب کے قریب رہائش پذیر تھے اور جام کالونی میں اسپئر پارٹس کا دوکان تھا ۔
خضدار: نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر خضدار میں بھی نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کی جانب سے گوادر میں ماہیگیروں کی معاشی قتل عام کے خلاف گزگی چوک سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔
ڈ یر ہ مرادجمالی : پٹ فیڈر کینا ل کی ذ یلی شاخو ں میں رزعی پا نی کا بحر ان شد ت اختیا ر کر تا جا رہا ہے پٹ فیڈ کینا ل کی مر مت پر کروڑ ں رو پے خر چ کئے جا نے کے باوجو د بھی پا نی کا بحر ان ختم نہ ہوسکا ۔
قلات: قلات پولیس کی کاروائی،دوکانوں کی تالاتوڑ گینگ کا سرغنہ گرفتار لاکھوں روپے کا مسروکہ سامان برآمدملزم نے چوری کی ہوئی موبائل فون کو ڈی کوڈ کر نے کے لیئے موبائل مرمت کر نے کی دوکان پر لایاتو پولیس نے انہیں دھر لیا۔
ڈیرہ مرادجمالی: پیپلز پارٹی کے مرکزی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے عمرانی ہاوس ڈیرہ مراد جمالی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے گئے ہیں ۔
ڈیرہ مراد جمالی: نصیرآباد سے اغواء کے بعد اغواء کاروں کے ہاتھوں قتل ہونے والے معروف تاجر محمد نواز مینگل کے قاتلوں کی گرفتاری کیلیے پولیس کا سی ٹی ڈی کے ہمراہ سرچ آپریشن 3ملزمان چار سہولت کاروں سمیت 80مشبہ افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کر لیا گیا ہے ۔
ڈیرہ مرادجمالی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و سابق ایم این اے میرعبدالروف مینگل نے کہا ہے کہ ریاست لوگوں کے تحفظ میں یکسرناکام ہوچکی ہے بزنس کمیونٹی صوبے میں اپنے کاروبارسمیٹنے پرمجبورہوگئے ہیں ۔
ڈیرہ مرادجمالی: نصیرآباد کے معروف تاجر اوررائس ملزاونرایسوسی ایشن کے نائب صدرحاجی محمد نوازمینگل کی شہادت کے خلاف ڈیرہ مرادجمالی میں بدھ کودوسرے روز بھی انجمن تاجران اورشہری ایکشن کمیٹی نصیرآباد کی کال پر مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال تمام کاروباری مراکز بند ،علاقہ آج بھی سوگوار رہا جبکہ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی کال پر بھی ڈیرہ مرادجمالی سمیت ضلع بھر کے تمام نجی سکول بند رہے اورکاروباری زندگی مکمل طورپرمفلوج ہوکر رہ گئی ۔