سبی: سٹی پولیس سبی نے بلیک میل کرنے والے گروہ کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیاہے ،گرفتار ملزمان چھوٹے بچوں کے ساتھ بد فعلی کے واقعات میں ملوث ہیں جو چھوٹے بچوں کو بلیک میل کر کے زیادتی کا نشانہ بناتے تھے ،ایک ہفتے کے دوران دو واقعات سامنے آئے ہیں۔
Posts By: نامہ نگار
جھل مگسی رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ تین افراد جاں بحق
ڈیرہ اللہ یار : ڈیرہ اللہ یار جھل مگسی میں رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ سے بہن اور بھائی سمیت تین افراد جاں بحق ایک خاتون زخمی واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
سی پیک روٹ کی زد میں آئے ہمارے زمینوں کامناسب معاوضہ دیا جائے، اہلیان وزمینداران سوراب
شہید سکندر آباد سوراب: ہم اہلیان و زمینداران سکندر آباد سوراب و گدر وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے علاقے میں کلغلی سے لے کر نیشنل ہائی وے سوراب تک (سی پیک ) کے تحت NHA نے FW کے ذریعے روڈ بنایا ۔
نصیرآباد پولیس میں خالی آسامیوں پر بھرتیاں مشکوک قرار
صحبت پور: نصیرآباد ڈویژن رینج میں پولیس میں خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل مشکوک،امیدواروں کے شناختی کارڈ پولیس کی غفلت کے باعث غائب ہو کر نامعلوم امیدوار کے ذریعے درخواست سمیت میڈیا کے ہاتھوں تک پہنچ گئے ۔
مستونگ ضمنی الیکشن کیلئے سیاسی سرگرمیاں تیز
مستونگ: سانحہ درینگڑھ کے بعد حلقہ پی بی 35 کی نشست پر انتخابی عمل ملتوی کے بعد سیاسی جمود ختم اب ضمنی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد اک بار پھر سیاسی گہما گہمی شروع 23 امیدوار پہلے سے میدان میں تھے اب نئے 8 امیدواروں کے اضافے کے بعد امیدواروں کی تعداد 31 ہوگئی ۔
لنگڑیلولی اقتدار نہیں اختیارات چاہتے ہیں، رؤف مینگل
خضدار : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی میر عبد الرؤف مینگل نے کہا کہ بلوچستان کی سیاست کو ایک نئے موڑ میں داخل کرنے میں بی این پی نے انتہائی اہم فیصلہ کیا ہمارے چھ نکات نے پوری دنیا کو بلوچستان کے طرف متوجہ کیا ہے پہلی مرتبہ ہے کہ پاکستان کے میڈیا بھی ایک مخصوص خول سے نکل کر بلوچستان کو ان کا جائز کوریج دیا جو ہمارے بہترین حکمت عملی کا حصہ ہے ۔
ناراض بلوچ نہیں ، ریاست سے گلے شکوے ہیں، گزین مری
ڈیرہ اللہ یار: سابق صوبائی وز یر داخلہ بلو چستان نوابزادہ گز ین خان مری نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے اگر اچھے کام کیے تو تعریف کرینگے نہیں تو تنقید کرینگے ۔
ڈیرہ مراد جمالی ،چھوٹی گاڑیاں دینے کے اعلان سے افسران میں کھلبلی مچ گئی
ڈیرہ مراد جمالی : وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے گریڈ 17تا21گریڈ کے سرکاری آفیسران کو مہران اور کلٹس کار دینے دفتری اوقات کا ر میں ایک گھنٹے اضافہ کے اعلان کے بعد آفیسران میں کھلبلی مچ گئی ۔
بی این پی عوامی کا انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف بلوچستان بھر میں مظاہرے
کو ئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی کال پرالیکشن 2018 میں دھاندلی کیخلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پر امن احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرے کیئے گئے مظاہرین سے پارٹی کے مرکزی و ضلعی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی (عوامی)جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ جمہور ی انداز میں جدوجہد کرتی رہی ہے آج کا ہمارا یہ احتجاجی ریلی اورپر امن احتجاجی مظاہر ے اس بات کا ثبوت ہے۔
بیٹی کو بازیاب کرایا جائے، متاثرہ خاندان سبی پریس کلب پہنچ گیا
سبی:بیٹی کی بازیابی اور پولیس کے جانبدارانہ رویہ کے خلاف والدین اور اہلخانہ انصاف لینے کے لیے سبی پریس کلب پہنچ گئے،سبی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،پولیس ہماری بیٹی اور نواسی کو بازیاب کرانے میں ٹال مٹول سے کام کر رہی ہے۔