صحبت پور: عام انتخابات 2018ووٹ لینے کے لئے دھونس دھمکی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے صحبت پور حلقہ پی بی15سے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ )کے امیدوار کی جانب سے پٹ فیڈر سے نکلنے والی ذیلی نصیرشاخ کے ایک واٹر کورس کو رات گئے ۔
صحبت پور: عام انتخابات 2018ووٹ لینے کے لئے دھونس دھمکی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے صحبت پور حلقہ پی بی15سے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ )کے امیدوار کی جانب سے پٹ فیڈر سے نکلنے والی ذیلی نصیرشاخ کے ایک واٹر کورس کو رات گئے ۔
کوہلو : سابق صوبائی وزیر داخلہ اورپی بی نو کوہلو سے آزاد امیدوار گزین مری نے کہا ہے کہ انہیں کوہلو میں ان کے گھر میں نظر بند کردیا گیا اور انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے لیکن میں پرامید ہوں کہ جتنی بھی رکاوٹیں کھڑی کرلی جائیں جیت میری ہوگی کیونکہ عوام میرے ساتھ ہیں کوہلو میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔
حب : نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ ہم بلوچستان کو ایک دن میں جنت میں تبدیل کرنے کے دعوے نہیں کررہے ہیں بلکہ ہم بلوچستان کو اس دوزخ کی آگ سے نکالنے کی جدوجہد کررہے جو 70 سالوں سے دہکتے آگ میں جل رہا ہے۔
خضدار: نگران صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان آغا عمر بنگلزئی نے کہاہے کہ پولنگ اور جاری الیکشن مہم میں امن وامان بر قرا رکھنے اور کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے واقع کی روک تھام کے لئے صوبائی حکومت نے تمام تر انتظامات مکمل کررکھے تھے ۔
خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سربراہ و بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 38 و پی بی 39 سے پارٹی کے نامزد امیدوار میر اسراراللہ زہری نے کہا ہے کہ عوام کو مذہب ، قومیت ولسانیت کی بنیاد پر تقسیم کرنے والے نظریات سے نجات دلاکر ہی آنے والے نسلوں کا مستقبل محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔
ڈیرہ مراد جمالی : نصیرآباد کی قومی اسمبلی کی نشت 260حلقہ پی بی گیارہ پر شدید گرمی میں انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی مختلف شہروں کی بازاروں محلوں گلیوں کو پارٹیوں کے جھنڈوں سے سجا دیا گیا ہے ۔
خاران: پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبد القادر بلوچ نے کہا ہے کہ میرے مدمقابل جو امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ ماضی میں علاقے کے نمائندے رہے ہیں مگر اپنے حلقہ انتخاب کے لوگوں کے لئے کچھ نہیں کیا ہے ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔
مستونگ: چیف آف سراوان سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی نے کہا کہ ملک کو چلانے کے لیئے 1940 کے قرارداد پر عمل درآمد کرنا ہوگا تمام اکائیوں نئے عمرانی معاہدہ کے مطابق یکساں اختیارات اور فنڈز کی فراہمی ہے اس کے بغیر اکائیوں کو بحرانوں سے نکالنا ممکن نہیں ملک میں بحرانی کیفیت سے عام انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔
مستونگ : نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما چیف آف بیرک اور 267 NA کے نامزد امید وار نواب محمد خان شاہوانی 35 PB مستونگ سے نامزد امید وار سردار کمال خان بنگلزئی نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں عوام کی ووٹ کے طاقت سے نومولود لوٹوں کے گروپ کو انشاء اللہ تاریخی شکست دینگے ۔
مستونگ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنمامولانامحمدخان شیرانی نے کہا نیب کی قانون دنیاکی انوکھاقانون ہے مقتدرقوتیں پرامن الیکشن کے حق میں نہیں ہے وہ کسی نہ کسی طریقے سے الیکشن کے التواء چاہتے ہیں اس الیکشن میں کوئی خاص دلچسپی نظرنہیں آرہا نہ ورکرکااعتمادہے امیدوارپراورنہ امیدوارکاووٹرپر بلکہ ایک افراتفری کاعالم ہے موجودہ سیاست کی ابتداء منافقت اورانتہاء تجارت پر ختم ہوتی ہے ۔