حب: نجی سیمنٹ فیکٹری کے قریب مین شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے کمپنی میں ایزی لوڈ کی دکان چلانے والے باپ بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔
حب: نجی سیمنٹ فیکٹری کے قریب مین شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے کمپنی میں ایزی لوڈ کی دکان چلانے والے باپ بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔
حب : صوبائی وزیر ماحولیات و انفارمیشن ٹیکنالوجی پرنس احمد علی بلوچ نے گزشتہ رات گڈانی موڑ پر پیش آنے والے ڈکیتی خراحمت پر فائرنگ کے واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن دشمن عناصر لسبیلہ کا پر امن ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں اس مشکل اور دکھ بری گھڑی میں اقلیتی برادری اپنے کو تنہا نہ سمجھے آج ہم اور پورا لسبیلہ ان کے ساتھ کھڑا ہے ۔
خضدار : کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ زاوہ کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی ،ڈرائیور سمیت پانچ مسافر موقع پر جاں بحق اور خواتین و بچوں سمیت پینتیس افراد زخمی ہو گئے۔
قلات : ملک میں اسلامی نظام کی عملی نفاذ کے لیے متحدہ مجلس عمل ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے ، بعض عناصر سوشل ازم کے نام پرملک سیکولراسٹیٹ بنانا چاہتے ہیں ان کے خلاف ہم متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے مقابلہ کریں گے۔ اگراہل کفر ایک ہوکرافغانستان، عراق، فلسطین اوردیگراسلامی ممالک میں حملہ آورہوسکتے ہیں توہم اسلام کی خاطرایک کیوں ایک نہیں ہوسکتے ہیں ۔
سکندرآباد سوراب : آئل بردار پروبکس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کرالٹ گئی جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جھلس کر ہلاک ہو گے پولیس انتظامیہ کے مطابق آئل بردار پرو بکس پنجگور سے سکندرآباد سوراب آرے تھے ۔
وڈھ: وڈھ پولیس کی ناک کے نیچے تلے اور درجنوں چوکیداروں کی موجودگی میں وڈھ بازار میں ایک ہی قبیلے کے لوگوں کے دکانوں کو آئے روز تسلسل کے ساتھ بم دھماکوں کے ذریعے اڑانا معمول بن گیا ہے۔ وڈھ بازار کے اندر تین دکانوں کو دھماکے سے اڑایا گیا ، پہلا دھماکہ فروری کے مہینے اور آج دوسراد ھماکہ اسی ایک شخص کے دکان میں ٹارگٹ کرکے کیا گیا۔
ڈیرہ بگٹی : گزشتہ شام کو سوئی کے شہریوں نے پانی کے عدم فراہمی پر احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل کر شدید احجاج کیا۔
ڈیرہ اللہ یار : ڈیرہ اللہ یار میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پینے کے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف شہری اتحاد کی جانب سے احتجاجی ریلی ڈپٹی کمشنر آفس کے گیٹ پر دھرنا ڈی سی کی یقین دہانی پر احتجاج ختم۔
نوشکی : زمیندار ایکشن کمیٹی ، آل پارٹیز کے بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کے کال کے اعلان کے بعد کوئٹہ سے کیسکو ٹیم ایس سی کیسکو محمد ریاض خان، ڈپٹی ڈائریکٹر سید آصف شاہ ایکسین نوشکی حاجی عبدالقیوم بنگلزئی، ایس ڈی او نوشکی محمد ایوب بادینی، زمینداروں کے مسائل بجلی کے اوقات کار کے متعلق بات چیت کیلئے نوشکی ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ گئے۔
ڈیرہ اللہ یار : بلو چستا ن نیشنل مو ؤ منٹ کے سر براہ بزرگ قوم پرست رہنما ء ڈاکٹر حئی بلو چ نے کہا ہے کہ سی پیک منصو بے سے بلو چستان کو کچھ حا صل ہو نے والا نہیں صوبے کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پسماندہ رکھا جا رہا ہے۔