دالبندین: آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن سب ڈویژن دالبندین کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا ۔
Posts By: نامہ نگار
ایرانی فورسز کا ایک بار پھر سرحدی علاقہ پر راکٹ باری
بسیمہ: ایرانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف وزری کر تے ہوئے فائر کئے جانیوالے راکٹ کا گولہ پاکستانی حدود میں گر کر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
نال،بہاڑی گریشہ میں خسرہ کی بیماری سے دو افراد جان بحق
خضدار: تحصیل نال کے علاقہ بہاڑی گریشہ میں خسرہ کی بیماری سے دو افراد جان بحق دس کے قریب بچے اور بچیاں شدید متاثر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر خضدار ڈاکٹر سومار خان نے کہا کہ ٹیمیں و ادویات متعلقہ علاقے کی جانب روانہ کر دی گئی ہے ۔
کاہان فورسز کی گاڑی کو حادثہ 4 اہلکار جاں بحق 51 زخمی
کوہلو : کوہلو میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار جاں بحق 51 زخمی جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے ۔
سی پیک پر صرف پنجاب میں کام ہورہا ہے جو دیگر صوبوں کے ساتھ زیادتی ہے، سلیم مانڈوی والا
حب : ڈپٹی چیرمین سینٹ سلیم مانڈی والا نے کہا ہے کہ ن لیگ شکست کے بعد سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کررہی ہے ن لیگ سے بلوچستان اور سندھ سے چیرمین و ڈپٹی چیرمین کے انتخاب پر اعتراض ہے صرف پنجاب میں سی پیک پر کام ہورہا ہے ۔
چاغی، زیروپوائنٹ کی بندش کیخلاف مزدوروں کی احتجاجی ریلی و مظاہرہ
کوئٹہ: چاغی میں زیرو پوائنٹ کی بندش کے خلاف مزدوروں نے تفتان میں احتجاجی ریلی نکالی اور مطالبہ کیا کہ ایران کی جانب سے دو ماہ سے زیرو پوائنٹ تجارت کے لئے بند ہے جس کے لئے لو گوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے علاقہ مکینوں ، تاجر برادری اور مزدوروں نے نکالی گئی ریلی میں شرکت کی گئی ۔
کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں فورسز کی کارروائی5شرپسند ہلاک،29سہولت کارگرفتار
ڈیرہ بگٹی: کوہلو اور ڈیرہ بگٹی کے سرحدی علاقے بمبور کے پہاڑیوں میں کاروائی کے دوران 5 شرپسند ہلاک اور 29 مشتبہ سہولتکاروں کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ اس موقع پر معروف فراری کمانڈر بوجلا بگٹی نے 20 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر خود کو سیکورٹی فورسز کے حوالے کردیا ۔
سبی،مرغزانی نالہ میں شگاف پڑنے سے ہسپتال سمیت قریبی آبادی زیر آب،عوام اپنی مدد آپ میں مصروف
سبی: سول ہسپتال کے قریب مرغزانی نالہ میں شگاف پڑنے سے ڈویژنل ہیڈ کواٹر ہسپتال سمیت قریبی آبادی پانی میں ڈوب گئے۔
نوازشریف کو اب جمہوریت یاد آیا پانچ سال تک انہیں بلوچستان کی یاد نہیں آئی،اخترمینگل
حب: بلوچستا ن نیشنل پارٹی ضلع لسبیلہ کے زیر اہتمام منعقدہ شمولیتی تقریب سے سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار اخترجان مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کا حال دیکھے اب پتہ چلا کہ مجھے کیوں نکلا میاں صاحب آپ کے دم پر پیر رکھا پھر جمہوریت یاد آیا ووٹ کو تب عزت دیں گئے ۔
سی پیک بلوچستان کیلئے نہیں ہے، نئی حلقہ بندیوں میں بلوچستان کے علاقوں کو سندھ میں شامل کرنا قبول نہیں ،اختر مینگل
حب: بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے سربراہ و سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار اخترجان مینگل نے گلشیری وندر میں نور بخش ڈگارزئی کے رہائش پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک بلوچستان کے عوام کیلے نہیں باہر کے لوگوں کیلے ہے سی پیک کے معاہدے کے وقت جو بلوچ قوم پرست گواہ کی حیثیت سے موجود تھے آج وہ خود اقرار کررہے ہیں کہ سی پیک سے بلوچستان کو فائدہ نہیں مل رہا۔