سبی: سول ہسپتال کے قریب مرغزانی نالہ میں شگاف پڑنے سے ڈویژنل ہیڈ کواٹر ہسپتال سمیت قریبی آبادی پانی میں ڈوب گئے۔
سبی: سول ہسپتال کے قریب مرغزانی نالہ میں شگاف پڑنے سے ڈویژنل ہیڈ کواٹر ہسپتال سمیت قریبی آبادی پانی میں ڈوب گئے۔
حب: بلوچستا ن نیشنل پارٹی ضلع لسبیلہ کے زیر اہتمام منعقدہ شمولیتی تقریب سے سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار اخترجان مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کا حال دیکھے اب پتہ چلا کہ مجھے کیوں نکلا میاں صاحب آپ کے دم پر پیر رکھا پھر جمہوریت یاد آیا ووٹ کو تب عزت دیں گئے ۔
حب: بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے سربراہ و سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار اخترجان مینگل نے گلشیری وندر میں نور بخش ڈگارزئی کے رہائش پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک بلوچستان کے عوام کیلے نہیں باہر کے لوگوں کیلے ہے سی پیک کے معاہدے کے وقت جو بلوچ قوم پرست گواہ کی حیثیت سے موجود تھے آج وہ خود اقرار کررہے ہیں کہ سی پیک سے بلوچستان کو فائدہ نہیں مل رہا۔
پنہور سنہڑی : سب تحصیل پنہور سنہڑی کے علاقہ آرڈی 238میں خسرہ بیماری وبا کی شکل اختیار کرلی۔
دالبندین: چاغی میں خسرہ کی وباء پھوٹ پڑنے سے چار بچے جاں بحق درجنوں متاثر علاقے میں خوف تفصیلات کے مطابق کلی لشکر آب چاغی کے رہائشی و سماجی رہنما میر درمحمد سمالانی نے بتایا کہ ہمارے علاقے میں صحت کی سہولیات کا فقدان ہے توجہ دینے والا کوئی نہیں خسرہ نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔
ڈیرہ مراد جمالی: نصیرآباد میں پولیس کے سب انسپکٹر غلام سرور کی جانب سے ذیادتی کا نشانہ بننے والی شازیہ بی بی کو انصاف دینے کیلئے نصیرآباد کی مشترکہ سیاسی جماعتوں سول سوسائٹی شہریوں نے ایک بڑی ریلی نکالی اور صدر پولیس تھانہ کے سامنے احتجاجی دھرنا ۔
ڈیرہ مراد جمالی : شازیہ بی بی ذیادتی کیس میں ملزم پولیس کے معطل سب انسپکٹر غلام سرور کو بچانے کیلئے قبائلی عمائدین سرگرم ہو گئے ۔
سکندرآبادسوراب: سابق ڈپتی چیئرمین سینٹ جمعیت علماء اسلام کے سیکریٹری جنرل سینیٹرمولاناعبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ آج عالمی سطح پرمسلمان مظلوم بن چکے ہیں ،شام افغانستان فلسطین اورکشمیرمیں خون مسلمانوں کاخون بے رحمی سے بہایاجا رہاہے مگراقوام متحدہ سمیت سب نے اس سلسلے میں آنکھیں بندکررکھی ہیں،موجودہ حالات میں اسلامی ممالک کے حکمرانوں کوجرائت مندانہ کرداراداکرنے کی ضرورت ہے۔
ڈیرہ مراد جمالی: نصیرآباد پولیس کی سب سے اہم حساس اوچ پاور پلانٹ پولیس چوکی میں انصاف کیلئے پہنچنے والی دوشزہ شازیہ بی بی کے ساتھ پولیس چوکی میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔
خضدار: بلوچستان نیشنل موومنٹ کے سربراہ بزرگ سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے اپنے بیان میں کہ ہے کہ نیشنل پارٹی سے مستفی ہو کر بلوچ عوامی محاز کے نام سے نظریاتی کارکنوں کے فیصلے کو سرہاتے ہوئے مثبت فیصلہ قرار دیا ہے بلکہ نیشنل پارٹی میں میں رہنے والے باقی ماندہ نظریاتی کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ اشرافیہ کی نمائندہ جماعت کو خیر آباد کہتے ہوئے اپنے ساتھیوں کے فیصلے کی تقلید کریں۔