
خضدار : سلطان ابراہیم خان روڈ پر واقع نورانی مسجد و مدرسہ پر نا معلوم افراد نے دستی بم پھنک کر فرار ہو گئے،دھماکہ سے ایک طالب علم زخمی ،دھماکہ کی خبر ملتے ہی پولیس ،لیویز ،ایف سی کی بھاری نفری جائے وقع پر پہنچ گئی۔
خضدار : سلطان ابراہیم خان روڈ پر واقع نورانی مسجد و مدرسہ پر نا معلوم افراد نے دستی بم پھنک کر فرار ہو گئے،دھماکہ سے ایک طالب علم زخمی ،دھماکہ کی خبر ملتے ہی پولیس ،لیویز ،ایف سی کی بھاری نفری جائے وقع پر پہنچ گئی۔
ڈیرہ مراد جمالی : بلوچستان کا سب بڑا پٹ فیڈر کینال نہری نظام بد حالی کا شکار پٹ فیڈر کینال سمیت دیگر ذیلی شاخوں کے ہیڈاپ دروازے غائب جبکہ کاغذی کارروائی میں پٹ فیڈر کینال سمیت دیگر ذیلی شاخوں کی تعمیر مرمت کے نام پر کروڑوں روپے نکال لیے گئے جبکہ قیمتی مشیری آفیسران کی عدم توجہ کی وجہ سے ربیع کینال پڑی گل سڑگئی جبکہ لاکھوں ایکڑوں پر کاشت گندم کی فصل خشک ہونے لگی ۔
اندرون بلوچستان : بلوچستان کے مختلف پریس کلبز میں سینئر صحافی لالہ صدیق بلوچ مرحوم کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں تعزیتی ریفرنسز کا سلسلہ جاری ہے ۔ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا انکے انتقال پر افسوس کا اظہار صحافتی خدمات پر خراج عقیدت پیش ۔
دالبندین: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبراورڈسٹرکٹ نوشکی کے آرگنائزرمیرخورشیداحمدجمالدینی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں بابائے صحافت روزنامہ آزادی و بلوچستان ایکسپریس کے ایڈیٹرانچیف کالم نگار تجزیہ نگار سینئرصحافی لالا صدیق بلوچ کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ لالا نے بلوچستان کو اپنے کردارسے ایک پہچان دی تھی اوراپنی پوری زندگی بلوچستانی عوام طلبہ،بزگر،سیاستدان،غریب مفلوک الحال عوام کے لیئے وقف کررکھی تھی
دالبندین +کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع چاغی میں پاک افغان سرحد کے قریب دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
صحبت پور : ریجنل پاسپورٹ آفیس صحبت پور عوام کیلئے وبال جال بن گیا ۔پاسپورٹ بنوانے کے لیئے آنے والے صارفین کو مختلف حربے استعمال کرکے تنگ کیا جارہا ہے ۔اور پاسپور ٹ آفیس کا انچارج ہفتے میں دو سے تین دن آفیس آتے ہیں ۔اور ٹائم سے قبل ہی چھٹی کرکے چلے جاتے ہیں ۔
سبی: صوبائی حکومت کی جانب سے ضلع لہڑی کو ضلع سبی میں ضم کرنے کے خلاف سبی متحدہ محاذ کی جانب سے آل پارٹیز واہلیان سبی سراپاء احتجاج بن گئے ۔
ڈیرہ مراد جمالی: صدر پولیس نصیرآباد کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے وارڈ نمبر2 سے نو سالہ معصوم بچی شمع کو ملزمان بہکاوے میں لا کر انہیں اغوا کرکے جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش میں تھے کہ بچی کے چیخ پکار پر ملزمان بچی کو چھوڑ کررفو چکر ھو گئے ۔
دالبندین : سعودی گورنرتبوک واپس اپنے وطن روانہ ، تفصیلات کے مطاق دالبندین اور گردونواح کے صحرائی ریگستانوں میں 25روز تک تلور کا شکار کھیلنے والے سعودی شاہی مہمان وسعودی عرب کے صوبہ تبوک کے گورنر پرنس فہد بن سلطان اپنے خصوصی طیارے کے ذریعے دالبندین ایئر پورٹ سے سعودی عرب روانہ ہوگئے ۔
چمن: چمن میں 3دن قبل قتل ہونے والے تاجر کے قاتل کو 72گھنٹے بعد گرفتار کرلیا گیا۔