
حب: سینٹرل جیل گڈانی میں مقید نوجوان کی پراسرار موت لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا لواحقین کا کہنا ہے نوجوان کی موت پولیس تشدد کے نتیجے میں واقع ہوئی گزشتہ روز سینٹرل جیل گڈانی سے 18سالہ جنیداحمد ولد عبداللہ کی لاش کو جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب لایا گیا لواحقین کو اطلاع ملتے ہی سول ہسپتال پہنچ گئے اور اس کے والد نے لاش وصول کیا لاش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا ۔