
کوئٹہ+قلات+ڈیرہ اللہ یار: شہید استمان نور الدین مینگل کی جہد مشعل راہ ہے بلو چ ساحل وسائل پر اختیار کو تسلیم کیا جائے پارٹی کارکن انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں بی این پی قومی جمہوری پارٹی ہے شہیدوں کی قربانیوں سے پارٹی مضبوط بن چکی ہے ۔
کوئٹہ+قلات+ڈیرہ اللہ یار: شہید استمان نور الدین مینگل کی جہد مشعل راہ ہے بلو چ ساحل وسائل پر اختیار کو تسلیم کیا جائے پارٹی کارکن انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں بی این پی قومی جمہوری پارٹی ہے شہیدوں کی قربانیوں سے پارٹی مضبوط بن چکی ہے ۔
مستونگ: دشت کے علاقہ اسپلنجی میں پی ٹی سی ایل کے ٹاورکے قریب دھماکہ۔سیکورٹی کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی ایک اہلکارزخمی۔
خاران: بی این پی کے مرکزی رہنما و سابق سینیٹر ثناء بلوچ نے کہا ہے کہ سائنس و ٹیکنا لوجی کی سہولیات نہ ہونے کے باوجود طلباء و طالبات کا ٹیلنٹ قابل تعریف ہے خاران میں ایجوکیشن اور سپورٹس کمپلیکس کا قیام میرا وژن ہے ۔
ڈھاڈر: شوران میں مری قبائل کے ایک ہی گروہ کی آپس کی چپقلش کی وجہ سے فائرنگ دو افراد جاں بحق ۔
وڈھ: وڈھ دست الٹی اور خسرہ کی وباپھیلنے سے دو بچے جان بحق کئی بچے متاثر علاقہ سے آمداطلاعات کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے کوئی بھی ٹیم متاثرہ علاقہ میں نہیں پہنچا فوری طور پر ٹیمیں نہیں پہنچی تو اموات میں اضافہ کا خدشہ ہے رہائشی کے فریاد ۔
مچھ: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی نے کہا ہے کہ تحصیل مچھ کی کثیر آبادی قومی شناختی کارڈ کے حصول کیلئے مشکلات سے دوچارہیں علاقے میں غربت سروے نہ ہونا زیادتی ہے بولان کے سیاحتی مقامات حکومتی توجہ چاہتی ہے ورکرز آنیوالے الیکشن کیلئے تیاریاں کرے ۔
سبی: سابق صوبائی وزیرداخلہ نوابزادہ گزین مری کی درخواست ضمانت انسداددہشت گردی کی عدالت نے منظور کرلی،دودولاکھ روہے کے الگ الگ مچلکے پیش کیئے گئے ،نوابزادہ گزین مری کی جانب سے ان کے وکیل ایڈوکیٹ ارباب محمد طاہرکاسی عدالت میں پیش ہوئے ۔
حب: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن(پجار)کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین کامریڈ عمران بلوچ اراکین مرکزی کمیٹی ھنیف بلوچ دین جان جان بلوچ حب زون کے صدر وفا بلوچ نائب صدر کا مران لاسی نے لسبیلہ پریس کلب حب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہحب سمیت لسبیلہ آج شدید تعلیمی مسائل سے دوچار تعلیمی ادارے تمام تربنیادی سہولیات سے محروم کھنڈرات میں تبدیل ہونے جارہے ہیں۔
مستونگ: بلوچستان نیشنل موومنٹ کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل وسائل پر یہاں کے عوام کا حق ہیں موجودہ حکمرانوں نے بلوچستان کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے بہترین آمریت سے بد ترین جمہوریت بہتر ہے اور ہم جمہوریت کی حمایت کرتے رہے گے۔
شہید سکندر آباد : سیاسی جماعتوں اور طلباء تنظیموں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ گزشتہ ستر سالوں سے بلوچ قوم کو تعلیم وترقی کے نام پر دھوکہ دیا جارہاہے، بلوچ اور پشتون محب وطن ہیں.